Monday, 17 December 2018

لاہور سی ایم پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا سو روزہ پلان پر پیشرفت کا جائزہ

بارتھی اور فاضلہ میں ریسکیو سروسز کا آغاز

تونسہ شریف وزیر اعلی کے آبائی علاقہ بارتھی اور فاضلہ کچھ میں ریسکیو سروس کا آغاز

تونسہ شریف. ریسکیو سروس کا افتتاح ڈسٹرکٹ ریسکیو آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کیا

تونسہ شریف. ریسکیو انچارج تونسہ اسامہ زیشان بھی انکے ہمراہ تھے

تونسہ شریف. قبائلی علاقے جلد مکمل سٹیشن کی تعمیر کا کا شروع ہوگا. ڈاکٹر ناطق حیات

تونسہ شریف. بارتھی اور فاضلہ کے عوام کو رسیکیو تمام سہولتیں میسر کیجاٰئینگی.ریسکیو انچارج اسامہ زیشان

تونسہ شریف. دو ایمبولینس اور چار ریسکیو ہر وقت سٹیشن پر موجود رہیں گے.ڈاکٹر ناطق حیات

تونسہ شریف. میڈیکل ٹیکنیشن اور ڈرایور بھی ہمہ وقت موجود رہیں گے.

Sunday, 16 December 2018

تحصیل کوہ سلیمان اور ھیڈ کوارٹر کے مابین قریبا دوسو کلومیٹر کا وقفہ کیوں

تحصیل کوہ سلیمان کی کشتی ایک بار پھر ہچکولوں میں # ڈی جی خان اور تونسہ شریف کے غربی دامن میں پڑے لاکھوں نفوس پر مشتمل غریب عوام اور درجنوں قبائلی قوموں کی پہچان کوہ سلیمان  جو کہ کچھ عرصہ قبل تحصیل ٹرائیبل ایریا کے نام سے منسوب تھا ان دور دراز علاقے کے عوام کو مشکلات سے بچنے کیلئے اس علاقے کو الگ تحصیل کا درجہ دیا گیا تھا لہذا اس تحصیل میں تمن بزدار تمن قیصرانی تمن کھوسہ اور تمن لیغاری کے اکثر آبادی شامل ہے جسے الگ تحصیل سابق صدر اور چیف آف آرمی سٹاف جرنل پرویز مشرف کے دور میں بنایا گیا تھا جو دو ہزار تیرہ کے الیکشن کے  بعد ختم کر دی گئ جو ایک بار پھر دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں تمن بزدار کے سردار  سردار عثمان خان بزدار کے کامیابی اور چیف منسٹر پنجاب بننے کے بعد ان بے بس قبائلی عوام کو اپنے کامیابی کا شمع جلتا ہوا نظر آرہا تھا اور ان مظلوم قبائلیوں نے اپنے دشوار گزار علاقے اور آنے والے مستقبل کیلئے بہت سے سہارے اپنے دل میں لیئے بیٹھے تھے جو عثمان خان بزدار کے سر پر سی ایم پنجاب کا سہرا اور عوام کو درپیش مشکلات سے نکلنے  کا سہارا لیا ہوا تھا ان قبائلی عوام کو اپنے ستر سالوں کے طویل دکھوں کا مداوا ختم ہوتے ہوئے نظر آنے لگے تھے اپنے علاقے اور اپنے بچوں کی کامیابی کیلئے پرجوش قبائلی عوام کافی خوش نظر آتے تھے جو آجکل دھندلا دھندلا سا نظر آنے لگا اور ٹرائیبل ایریا کے بیچارہ مظلوم عوام کے امیدیں دم توڑتے ہوئے نظر آنے لگی ہیں چیف منسٹر پنجاب سردار عثمان خان بزدار کا گزشتہ ہفتے اپنے آبائ علاقہ بارتھی کے دورہ کے دوران تحصیل ٹرائیبل کوہ سلیمان کا اعلان کرکے عوام کے دل تو جیتے لیکن دو دن سے جاری تحصیل کوہ سلیمان کی نوٹیفکیشن نے ایک بار پھر ہنگامہ کھڑا کر دیا نوٹیفکیشن میں صاف لکھا ہے تحصیل کا ہیڈ کواٹر ڈیرہ غازیخان ہوگا جوکہ ان کوہ سلیمان کے غریب باسیوں کیلئے ڈیرہ غازیخان کا ہیڈ کواٹر کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی اس تحصیل کا بارڈر جنوب میں وہوا جنوب مغرب سے صوبہ بلوچستان کا ضلع موسی خیل ٹچ کرتا ہے ان بیروزگار اور غریب عوام کیلئے ڈیرہ غازیخان جانا کسی صورت برداشت سے باہر ہے جو کہ پہلے سے ان قبائلی عوام کے کام تحصیل تونسہ سے ہوا کرتے ہیں جو انہی علاقوں سے پچاس سے ساٹھ کلومیٹر کا فاصلہ بنتا ہے اگر تحصیل کوہ سلیمان کے ہیڈ کواٹر ڈیرہ غازیخان منتقل کر دی گئ تو ان بیچارہ عوام کو120سے 140کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑیگا جو کہ نہایت ظلم 


اور زیادتی کا باعث بنیگا گزشتہ روز اتفاقا یکجا بزدار عوام کے بہت سے قبائلی عمائدین عوامی مجمے سے ملاقات ہوئ جن کے زبان پر ایک ہی لفظ سننے کو ملا سی ایم پنجاب عثمان خان بزدار کو چاہئیے ہمیں ہمارا حق دیں اگر دے نہیں سکتے تو چھیننا نہیں چاہئیے تحصیل کوہ سلیمان کے لاکھوں عوام بڑوں بچوں بوڑھوں کو اپنے گھر اور در سے گھسیٹ کر ڈیرہ غازیخان تک مت لے جائیں یا تو پھر ہمیں اپنے حال پر چھوڑ دو یا ہمارے حال پر ترس کرو پی ٹی آئ حکومت کہتی تو ہے ہم عوام کے حقوق عوام کے دہلیز تک پہنچائیں گے ہم کوہ سلیمان کے قبائلی مظلوم غریب بے بس عوام کا دہلیز کے حقوق تو دور کی بات اس صورت حال میں غریب عوام کا دہلیز بھی چھیننا جارہا ہے جو کہتے تھے لاہور نے ہمیں پسماندہ رکھا اب یہ بات الٹ نظر آنے لگا ہے بیماری اپنی جان سے پیدا ہوتا ہے علاج بھی خود کرنا پڑتا ہے ہمیں اجالا تو نظر نہیں آتا نوالا چھینا ہوا ضرور دیکھنے کو مل رہا شکواہ نہیں کسی سے کسی سے گلہ نہیں قسمت میں نہیں تھا جو وہ ہمیں ملا نہیں

Featured post

کوہ سلیمان؟ بارتھی سربل سمیت قرب و جوار میں گرج چمک کے ساتھ بارش

http://twitter.com/TRAIBAL_NEWS/status/1108758368695603201