سب سے زیادہ جائز تنقید میں حسن خان اپنے سردار صاحبان پر کرتا ہوں لیکن جواز بناکر ہمیشہ سے اپنے علاقے اور عوام کی بات کی نہ کہ نفرت آمیز لہجے میں کسی بھی فرد یا سیاست دان کے خلاف خواہ مخواہ کسی پر بہتان تراشی یا کیچڑ اچھالی سے میرا کوئ تعلق نہیں جائز مطالبات ہر کسی کا حق ہے میں بھی وہی بولتا اور کہتا ہوں کیونکہ یہ ایسا دور ہے غریب عوام اگر جائز بات بھی کہے تو وہ بھی گوارہ نہیں لیکن ہمارے سردار صاحبان پر طرح طرح کے القابات سے نوازہ جاتا ہے انہی سردار صاحبان نے کبھی کسی پر اف تک نہیں کی مگر جتنا پرامن اور شریف سردار ہمارے بزدار قوم کے ہیں شائید ہی کہیں ایسا کوئ دوسرا سردار دیکھنے اور سننے کو ملا ہوگا کیونکہ اس چیز کیلئے مجھے زیادہ کہنے کی ضرورت تو نہیں ہر چیز سوشل میڈیا پر موجود ہے اگر ہمارے سردار بدامن یا ظالم ہوتے کیا یہ کوہ سلیمان کا امن قائم رکھ سکتا تھا بالکل نہیں جب الیکشن کمپیئن کیلئے نکلتے ہیں تو وہی ایک گاڑی میں دو فرد ساتھ لیکر چلتے ہیں جب کہیں جانا ہو تو وہی ایک گاڑی لیکر جاتے ہیں تاکہ کہیں کسی کے غریب عوام کے ہاں تھوڑا سٹے کرنا پڑا تاکہ انہیں تکلیف نہ ہو دو سے پانچ افراد کا کھانا یا چائے ہر کوئ غریب کے ہاں بن سکتا ہے اگر باقی بلوچ قوم پرستوں کی طرح درجنوں گاڑیاں اور سینکڑوں مسلح افراد لیکر کسی غریب عوام کے ہاں جائیں تو ہم جیسے لوگوں کے پاس آن لوگوں کیلئے اتنی چٹائیاں بھی نہیں انہیں پھیلا کر لشکر کو بٹھایا جاسکے نہ ہمارے سردار اپنے غریب عوام کو اپنا دب دبا دکھاتے ہین اگر ایسا کرنا چاہتے تو یہی قوم سردار صاحبان کے ساتھ چلتے کیونکہ انہیں جیب سے تھوڑا خرچہ کرنا ہے وہ گورنمنٹ کے کھاتے سے نکال کر خرچ کرتے مگر یہ چیزیں بھی انسانوں کی فطرت ہوا کرتا ہے بزدار سرداروں کی فطرت میں یہ دب دبا نہیں عاجزی اور انکساری ہے ہاں سردار اپنے عوام کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھنے تعلیم صحت سمیت ہر قسمی سہولیات سے تو دور رکھتے ہیں مگر سردار عثمان خان بزدار کا قلیل دورانیہ سی ایم شپ میں بہت کوششیں تو کی مگر نہ ہوسکا لیغاری اور کھوسہ کو لے لیں مرحوم سردار فاروق خان لیغاری صدر پاکستان سردار اویس خان لیغاری ہر وقت جیت کر وفاقی وزیر رہتا ہے سردار زوالفقار خان کھوسہ گورنر پنجاب اور وفاقی وزیر رہے اسکا بیٹا سردار دوست محمد کھوسہ کھوسہ وزیراعلی پنجاب بلوچستان سے لیکر دریائے سندھ تک اگر باریک بینی سے دیکھا جائے تو سبھی سرداروں سے زیادہ سردار عثمان خان بزدار نے کام کیئے اگر سردار صاحب کے خلاف تونسہ شریف ڈی جی خان سمیت تمام پارٹیاں اور اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے متحد ہوکر روڑے نہ اٹکاتے تو تونسہ شریف ڈی جی خان اور کوہ سلیمان میں بہت کچھ ہوجاتا لیکن یہ متحد ہونے والوں کو صاف نظر آرہا تھا اگر عثمان خان بزدار جو کرنا چاہ رہا ہے سب ہو جائیں تو ہمیں سیاست کا بوری بستر لپیٹ کر یہاں سے بھاگ جانا ہے کیونکہ ان لوگوں کے ذہنوں میں پنپنے والے منافرت کی وجہ سے نقصان صرف علاقے اور غریب عوام کا ہوا وہ اپنے بچوں کی روزی تو بچا کر گئے ہیں مگر ہمارے غریب عوام کے بچوں کا پیٹ چیر کر ہمیں دلدل میں گرانے میں کامیاب ہوئے دوسرا پرامن علاقہ کوہ سلیمان جو بھی قومیں آباد ہیں بزدار قوم کی ٹوٹل آبادی اسی کوہ سلیمان میں ہے قبائلی نظام میں قبائلی علاقہ اور عوام جتنا محفوظ ہے انہی سرداروں وڈیروں اور قومیت کے بل بوتے پر ہے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے لیکر کوہ سلیمان تک پٹھانوں کے وزیرستان سے لیکر روجھان تک چاہے بلوچ ہوں یا پٹھان ہاں اگر قوموں کے مابین سیاسی اور زاتی کشمکش بڑھ جائیں یا کسی تھرڈ پارٹی کی مداخلت سے ان علاقوں میں آوٹ فورس بھیجا جائے تو اس دن سے امن کے سائے کو خدا حافظ کہہ کر غریب لوگوں کو علاقہ چھوڑا کر کہیں اور ہجرت کرنی ہوگی مگر قبائل ازم میں ان ججز اور حکمرانوں کے قانون سے زیادہ قبائلی قانون زیادہ طاقت ور ہے جو کہیں نا کہیں خوش اسلوبی سے راستہ بناکر مزید خون خرابہ سے روکا جاسکتا ہے لیکن مانتا ہوں سرداری نظام میں خامیاں ضرور ہیں مگر جتنا کہا جارہا ہے اتنا بھی نہیں سرداروں اور وڈیروں کے ظلم کی داستانیں تو بہت ہیں مگر ہمارے تمن بزدار میں وہ نہیں جو لکھا اور بولا جاریا ہے ہمارے بزدار قبائل کوہ سلیمان میں امن کی وجہ بھی یہی سردار اور وڈیرے ہیں اگر یہ لوگ بدامنی کی طرف ہمیں دھکیلیں تو یقیننا یہ کوہ سلیمان بھی اپنے ہمسائے تمن کھوسہ یا بلوچستان کی طرح ہو سکتا ہے جہاں قبائلی فورس یا قبائلی معززین کی رسد کو محدود کیا وہاں صرف خون ہی خون نظر آتا ہے نہ کسی کی عزت محفوظ ہے نہ کسی کا جان و مال ؟؟؟ قلم کار حسن خان بزدار
Welcome To Tibalnews1. Here Uou Will Find Every Local National News Of DGKhan Taunsa And Koh Suleiman Kn A Blink Of An Eye With All Languages Kinds Of Articles.
Subscribe to:
Comments (Atom)
Featured post
کوہ سلیمان؟ بارتھی سربل سمیت قرب و جوار میں گرج چمک کے ساتھ بارش
http://twitter.com/TRAIBAL_NEWS/status/1108758368695603201
-
لوگوں کے سر میں دماغ کم بھس زیادہ بھرا ہوا ہے یہ سب کفار کا وہ شرف جنگ ہے جو ہتھیار سے نہیں عقل سے لڑی جاتی ہے مگر یہ چیز ہم مسلمانوں میں مگ...
-
یاد رکھیں اگر ایران کا حالیہ حکمران جماعت کلعدم ہوکر کوئ اور ایران پر حکمران بنا تو مڈلیسٹ کی کوئ اہمیت نہیں ہوگی کیونکہ عیش عرب حکمرانوں بش...
-
قرض لینا کسی ممالک کی مجبوری نہیں عیاشی کا بنیاد ہے کیونکہ جن ممالک کے حکمران ایماندار اور قوم کیلئے مخلص ہوں وہ کبھی بھی قرضہ لیکر ملک کو ...

