حضرت مریمؑ پر تہمت لگی تو اللہ نے پالنے میں موجود بیٹے کے ذریعہ انکی پاکدامنی کی گواہی دی
حضرت یوسفؑ پر تہمت لگی تو اللہ نے شیرخوار بچے کے ذریعے انکی معصومیت کی گواہی دی
مگر جب حضرت عائشہؓ پر تہمت لگی تو محبوبﷺ کےدل کی تشفی کیلئے اللہ نے خود گواہی دی
"ایسی ہے ربِ کائنات کی محبت"
Welcome To Tibalnews1. Here Uou Will Find Every Local National News Of DGKhan Taunsa And Koh Suleiman Kn A Blink Of An Eye With All Languages Kinds Of Articles.
Wednesday, 6 March 2019
اسلام کی باتیں
شہریوں کی سہولت کیلئے ایک اور تبدیلی
گاڑیوں اورموٹر سائیکل کی روایتی رجسٹریشن بک ختم آج سے سمارٹ کارڈ چلےگا
موٹرسائیکل اورگاڑی کے کارڈ کی یکساں فیس مقررکی گئی ہے,جس کےتحت شہری 530روپے میں سمارٹ کارڈ کی سہولت حاصل کر سکیں گے, جبکہ پرانی رجسٹریشن بک بھی سمارٹ کارڈ میں تبدیل ہوسکے گی.
عثمان ڈار کی میڈیا سے گفتگو
ہم اقلیتوں کے حقوق اور مساوات پر یقین رکھتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان سے ہندو برادری کی دل آزاری ہر استعفیٰ لے لیا گیا۔ تحریک انصاف خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے۔ خواہ وہ جماعت کا کتنا ہی بڑا عہدہ دار ہو اسے قوانین اور اخلاقیات کا احترام کرنا ہوگا۔
یہی نئے پاکستان کی سیاست کا اصول ہے۔
Saturday, 9 February 2019
روس اور پاکستان کے مابین دس ارب کا سرمائیہ
روس، پاکستان کے گیس سیکٹر میں 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا، معاہدہ طے پاگیا، پاکستان کو روزانہ ایک ارب کیوبک فٹ گیس بھی فراہم کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق روسی وفد نے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جہاں، روسی کمپنی گیزپروم کے نمائندے وٹالی مارکلوف اور آئی جی ایس کے منیجنگ ڈائریکٹر مبین صولت نے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معائدے پر دستخط کئے، منصوبے کے تحت مقامی سطح پر گیس فراہمی کے نظام کی بہتری اور نئی پائپ لائن کی تنصیب پر کام کیا جائے گا۔
حکام پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق روسی کمپنی شمال تا جنوب پائپ لائن بچھائے گی، ساتھ ہی زیر سمندر تیل و گیس کے ذخائر بھی تلاش کرے گی، منصوبہ تین سے چار سال میں مکمل ہوگا۔
حکام نے بتایا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ سے 1 ارب کیوبک فٹ تک یومیہ گیس ملے گی جو روس سے سمندری راستے کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے معاہدے کو خوش آئند قرر دیتے ہوئے اسے روس اور پاکستان کے درمیان کثیر المقاصد تعاون سے تشبیہ دی ہے
احسان مانی کو گھر کی تزئین و آرائش کیلئے لاکھوں روپے کی منظوری
اسلام آباد)پاکستان کرکٹ بورڈ کے 73سالہ سربراہ احسان مانی کو گھر کی تزئین و آرائش کے لئے 22لاکھ روپے کی خطیر رقم پی سی بی کے خزانے سے دی جائیگی۔اس بات کا باقاعدہ اجازت نامہ لاہور میں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران دیا گیا۔
ضرور پڑھیں: پارلیمنٹ لاجز میں بیت الخلا کی صفائی پر اتنے اخراجات کا انکشاف کہ قوم کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق احسان مانی 26 سال سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں اس لئے ان کے پاس پاکستان میں کوئی گھر نہیں ہے۔کراچی میں گزشتہ سال پریس کانفرنس میں احسان مانی نے صحافی کے پی سی بی کی جانب سے گھر دینے کے سوال پر کہا تھا کہ وہ “ داتا دربار” میں تو رہ نہیں سکتے لہذا پی سی بی نے رہائش کے لئے ان کو لاہور کے ایک پوش علاقے میں دو لاکھ ماہانہ پر ایک فلیٹ کرائے پر لے کر دیا ہے۔ اب احسان مانی کو پی سی بی کے خزانے سے اس فلیٹ کی تزئین و آرائش کے لئے 22 لاکھ روپے دینے کی باقاعدہ منظوری پی سی بی گورننگ بورڈ کے 52 ویں اجلاس میں دی گئی ہے۔
Friday, 8 February 2019
عمرہ پاک می مختصر دعائیں(4)
ہمیں ثابت قدم رکھ اور ہمیں کافروں پر غلبہ عطا فرماo‘‘
رَبَّنَآ اٰمَنَّا بِمَآ اَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاکْتُبْنَا مَعَ الشّٰهدِينَo
(آل عمران، 3 : 53)
’’اے ہمارے رب! ہم اس کتاب پر ایمان لائے جو تو نے نازل فرمائی اور ہم نے اس رسول کی اتباع کی سو ہمیں (حق کی) گواہی دینے والوں کے ساتھ لکھ لےo‘‘
رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْٓ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِينَo
(آل عمران، 3 : 147)
’’اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش دے اور ہمارے کام میں ہم سے ہونے والی زیادتیوں سے درگزر فرما اور ہمیں (اپنی راہ میں) ثابت قدم رکھ اور ہمیں کافروں پر غلبہ عطا فرماo‘‘
رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَينَا صَبْرًا وَّتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَo
(الأعراف، 7 : 126)
’’اے ہمارے رب! تو ہم پر صبر کے سرچشمے کھول دے اور ہم کو (ثابت قدمی سے) مسلمان رہتے ہوئے (دنیا سے) اٹھا لےo‘‘
رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّاَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطٰنًا نَّصِيرًاo
(الإسراء، 17 : 80)
’’اے میرے رب! مجھے سچائی (خوشنودی) کے ساتھ داخل فرما (جہاں بھی داخل فرمانا ہو) اور مجھے سچائی (و خوشنودی) کے ساتھ باہر لے آ (جہاں سے بھی لانا ہو) اور مجھے اپنی جانب سے مدد گار غلبہ و قوت عطا فرما دےo‘‘
رَبَّنَآ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَةً وَّ هَيئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًاo
(الکھف، 18 : 10)
’’اے ہمارے رب! ہمیں اپنی بارگاہ سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں راہ یابی (کے اسباب) مہیا فرماo‘‘
عمرہ پاک کا طریقہ(3)
صفا و مروہ سے اترنے کی دعا
جب آپ صفا یا مروہ سے اتریں تو اترتے وقت یہ دعا کرتے رہیں۔
اَللّٰهُمَّ اسْتَعْمِلُنْی بِسُنَّة نَبِيِّکَ صلی الله عليه وآله وسلم وَتَوَقَّنِیْ عَلٰی مِلَّتِه وَاَعِذْنِیْ مِنْ مُّضِلاَّتِ الْفِتَنِ بِرَحْمَتِکَ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ-
”اے اﷲ! مجھے اپنے نبی کی سنت کا تابع بنا دے اور مجھے آپ کے دین پر موت عطا کر اور مجھے اپنی رحمت کے ساتھ گمراہ کرنے والے فتنوں سے پناہ دے۔ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔“
مروہ کی طرف چلتے ہوئے یہ دعا کریں
صفا کی سیڑھیوں سے اترتے ہی آپ کے سفر کا آغاز مروہ کی طرف شروع ہوجاتا ہے۔ لہٰذا مروہ کی طرف چلتے ہوئے یہ دعا کرتے رہیں۔
سُبْحَانَ اﷲِ وَالْحَمْدُ ِﷲِ وَلاَ اِلٰهَ اِلاَّ اﷲُ وَاﷲُ اَکْبَرُ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّة اِلاَّ بِاﷲِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ-
”اﷲ پاک ہے سب تعریفیں اﷲ کے لئے ہیں اور اﷲ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور اﷲ سب سے بڑا ہے نیکی کرنے اور گناہ سے بچنے کی طاقت نہیں، مگر اﷲ کی مدد سے، جو بہت بلند شان اور بڑی عظمت والا ہے۔“
اگر مذکورہ دعا آپ کو زبانی یاد نہ ہو تو پھر دیگر اذکار مثلاً سُبْحانَ اﷲَ، اَلْحَمْدُِﷲِ، اَﷲُاَکْبَرُ، اِسْتِغْفَار (اَسْتَغْفِرُ اﷲ) یا درود شریف کا ورد جاری رکھیں۔
صفا سے مروہ تک جانے کو ایک چکر اور مروہ سے صفا تک واپس آنے کو دوسرا چکر کہتے ہیں۔ اِس طرح ساتواں چکر مروہ پر آ کر ختم ہوتا ہے۔ ہر پھیرے میں جب صفا یا مروہ پہنچیں تو ہاتھ اُٹھا کر قبلہ رُخ ہو کر دُعا کریں۔ ساتویں پھیرے کے بعد اَب سعی ختم ہوگئی آخر میں قبلہ رُخ ہو کر ہاتھ اُٹھا کر دُعا کریں۔
حلق یا تقصیر اور تکمیل عمرہ
جب ساتویں سعی مروہ پر جاکر ختم ہوتی ہے تو عمرہ کے تمام افعال مکمل ہوجاتے ہیں۔ اب مسجدِ حرام سے باہر آئیں۔ مرد حضرات حلق (سارے بال منڈوانا) یا تقصیر (نشانی کے طور پر کچھ بال کتروانا) کرائیں اور خواتین سر کے پچھلے حصے سے صرف ایک پور کے برابر بال کاٹیں۔
اب الحمدﷲ آپ کا عمرہ مکمل ہو گیا، آپ پر احرام کی پابندی ختم ہو گئی اپنی رہائش گاہ پر جا کر احرام اتارا جا سکتا ہے۔
عمرہ کی غلطیاں جن سے بچنا چاہئے:
بیک آواز کئی لوگوں کا ایک ساتھ مل کر تلبیہ پکارنا اور دعائیں پڑھنا۔
طواف مکمل کرلینے کے بعد بھی کندھا کھلا رکھنااور کندھا کھول کر صلاة پڑھنا۔
حجر اسود کو چومنے یا رکن یمانی کو چھونے یا مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعتیں پڑھنے کے لئے بھیڑ کرنایا رکن یمانی نہ چھوپانے کی صورت میں اس کی طرف اشارہ کرنا۔
حجر اسود اور رکن یمانی کے سوا کعبہ کی دیواروں، حطیم اور مقام ابراہیم کو برکت حاصل کرنے کے لئے چھونا۔
صفا اور مروہ کے دوران آنا جانا ملاکر ایک چکر سمجھنا۔
پورے بال کٹوانے کے بجائے ادھر ادھر سے چند بال کٹوانا۔
عورتوں کا اجنبی مردوں کے سامنے چہرہ کھلا رکھناالبتہ نقاب جائز نہیں۔
احرام کی نیت سے دو رکعت صلاة پڑھنا البتہ ذوالحلیفہ میں دو رکعتیں پڑھنا مستحب ہے۔
غار حرا اور غار ثور وغیرہ جاکر نفلی صلاتیں پڑھنا۔
اﷲ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ اسے اپنی عظیم بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
…………………………………..
زیارت مسجد نبوی، روضۂ رسول اور مدینہ کی اہم زیارات:
مسجد نبوی کی ایک صلاة(نماز) دیگر مساجد کی ایک ہزار صلاتوں سے افضل ہے سوائے مسجد حرام کے کہ وہاں کی ایک صلاة مسجد نبوی کی سوصلاتوں سے افضل ہے۔ مسجد نبوی میں صلاة ادا کرنے کی نیت سے مدینہ کا سفر کرنا چاہئے-
مسجد نبوی کی زیارت کے لئے سفر کرنا مسنون ہے لیکن اس کا عمرہ سے کوئی تعلق نہیں، نہ یہ عمرہ کا حصہ ہے اور نہ اس کے لئے واجب یا شرط۔-
جو شخص مسجد نبوی کے پاس پہنچے مسجد میں داخل ہونے کی دعاپڑھے پھر دایاں پیر آگے بڑھاکر مسجد میں داخل ہواور مسجد کے اندر دو رکعتیں تحیۃ المسجد پڑھے اور ان میں دنیا وآخرت کی بھلائی کے لئے جتنی چاہے دعائیں کرے۔
تحیۃ المسجد کے بعد رسول اور ابوبکر وعمر رضی اﷲ عنہما کی قبروں کی زیارت کرے اور ان پر اس طرح سلام پڑھے: السلام علیک یا رسول اللہ ، السلام علیک یا أبابکر، السلام علیک یا عمر۔
مدینہ طیبہ میں جب تک رہیں مسجد نبوی ہی میں پنجوقتہ صلاتوں کی پابندی کریں اور دیگر نوافل کا بھی اہتمام کریں۔
٨۔ حجرۂ مبارکہ کی دیواروں، کھڑکیوں یا جالیوں کو چھونا یا انھیں چومنا یا بوسہ دینا یا قبر کا طواف کرنا جائز نہیں-
اﷲ سے دعا مانگیں ، نماز ادا کریں، ریاض الجنه میں موقع ملے تو صلاہ ادا کریں-
درود شریف کا ورد جاری رکھیں
جنت البقیع میں حاضر ہو کر دعا کریں
مسجد قبا میں دو نفل ادا کریں اور ایک عمرہ کا ثواب حاصل کریں –
مسجد قبلتین، مسجد جمعہ ، جبل احد (شهدا احد فاتحہ) اور دوسرے تاریخی مقدس مقامات کی زیارت کریں ایمان کو تازہ کریں-
Featured post
کوہ سلیمان؟ بارتھی سربل سمیت قرب و جوار میں گرج چمک کے ساتھ بارش
http://twitter.com/TRAIBAL_NEWS/status/1108758368695603201
-
لوگوں کے سر میں دماغ کم بھس زیادہ بھرا ہوا ہے یہ سب کفار کا وہ شرف جنگ ہے جو ہتھیار سے نہیں عقل سے لڑی جاتی ہے مگر یہ چیز ہم مسلمانوں میں مگ...
-
یاد رکھیں اگر ایران کا حالیہ حکمران جماعت کلعدم ہوکر کوئ اور ایران پر حکمران بنا تو مڈلیسٹ کی کوئ اہمیت نہیں ہوگی کیونکہ عیش عرب حکمرانوں بش...
-
قرض لینا کسی ممالک کی مجبوری نہیں عیاشی کا بنیاد ہے کیونکہ جن ممالک کے حکمران ایماندار اور قوم کیلئے مخلص ہوں وہ کبھی بھی قرضہ لیکر ملک کو ...