Thursday, 7 March 2019

ڈیرہ مراد جمالی


آج یہ تصویر دیکھی یقین  کرو بہت دکھ ہوا جب دو انسان آپس میں لڑتے ہیں تو دل سے وہ یہ سوچ رہے ہوتے ہیں کہ ابھی سب لوگ ہمیں چھوڑا لیں گے لیکن یہ بے زبان جانور اپنی نسل کی وجہ سے لڑتے لڑتے مر جاتے ہیں کہ نا جانے یہ سمجھدار جاہل انسان ہمیں چھوڑا کیوں نہیں رہے ہیں ,, بھائیو کب تک جیتا ہوا پیسا کھاؤ پیو گے,, اک دن مرو گے ,, انکے قتل کا انصاف اللہ نے کرنا ہے ,,
خدا کے لیے ان بے زبانوں پے ترس کھاؤ ۔

Wednesday, 6 March 2019

اسلام کی باتیں

‏حضرت مریمؑ پر تہمت لگی تو اللہ نے پالنے میں موجود بیٹے کے ذریعہ انکی پاکدامنی کی گواہی دی
حضرت یوسفؑ پر تہمت لگی تو اللہ نے شیرخوار بچے کے ذریعے انکی معصومیت کی گواہی دی
مگر جب حضرت عائشہؓ پر تہمت لگی تو محبوبﷺ کےدل کی تشفی کیلئے اللہ نے خود گواہی دی
"ایسی ہے ربِ کائنات کی محبت"

شہریوں کی سہولت کیلئے ایک اور تبدیلی

گاڑیوں اورموٹر سائیکل کی روایتی رجسٹریشن بک ختم آج سے سمارٹ کارڈ چلےگا
موٹرسائیکل اورگاڑی کے کارڈ کی یکساں فیس مقررکی گئی ہے,جس کےتحت شہری 530روپے میں سمارٹ کارڈ کی سہولت حاصل کر سکیں گے, جبکہ پرانی رجسٹریشن بک بھی سمارٹ کارڈ میں تبدیل ہوسکے گی.

عثمان ڈار کی میڈیا سے گفتگو

‏ہم اقلیتوں کے حقوق اور مساوات پر یقین رکھتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان سے ہندو برادری کی دل آزاری ہر استعفیٰ لے لیا گیا۔ تحریک انصاف خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے۔ خواہ وہ جماعت کا کتنا ہی بڑا عہدہ دار ہو اسے قوانین اور اخلاقیات کا احترام کرنا ہوگا۔
یہی نئے پاکستان کی سیاست کا اصول ہے۔

Saturday, 9 February 2019

روس اور پاکستان کے مابین دس ارب کا سرمائیہ

روس، پاکستان کے گیس سیکٹر میں 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا، معاہدہ طے پاگیا، پاکستان کو روزانہ ایک ارب کیوبک فٹ گیس بھی فراہم کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق روسی وفد نے وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جہاں، روسی کمپنی گیزپروم کے نمائندے وٹالی مارکلوف اور آئی جی ایس کے منیجنگ ڈائریکٹر مبین صولت نے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معائدے پر دستخط کئے، منصوبے کے تحت مقامی سطح پر گیس فراہمی کے نظام کی بہتری اور نئی پائپ لائن کی تنصیب پر کام کیا جائے گا۔
حکام پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق روسی کمپنی شمال تا جنوب پائپ لائن بچھائے گی، ساتھ ہی زیر سمندر تیل و گیس کے ذخائر بھی تلاش کرے گی، منصوبہ تین سے چار سال میں مکمل ہوگا۔
حکام نے بتایا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو 50 کروڑ سے 1 ارب کیوبک فٹ تک یومیہ گیس ملے گی جو روس سے سمندری راستے کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے معاہدے کو خوش آئند قرر دیتے ہوئے اسے روس اور پاکستان کے درمیان کثیر المقاصد تعاون سے تشبیہ دی ہے

احسان مانی کو گھر کی تزئین و آرائش کیلئے لاکھوں روپے کی منظوری

اسلام آباد)پاکستان کرکٹ بورڈ کے 73سالہ سربراہ احسان مانی کو گھر کی تزئین و آرائش کے لئے 22لاکھ روپے کی خطیر رقم پی سی بی کے خزانے سے دی جائیگی۔اس بات کا باقاعدہ اجازت نامہ لاہور میں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران دیا گیا۔
ضرور پڑھیں:  پارلیمنٹ لاجز میں بیت الخلا کی صفائی پر اتنے اخراجات کا انکشاف کہ قوم کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی


نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق احسان مانی 26 سال سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں اس لئے ان کے پاس پاکستان میں کوئی گھر نہیں ہے۔کراچی میں گزشتہ سال پریس کانفرنس میں احسان مانی نے صحافی کے پی سی بی کی جانب سے گھر دینے کے سوال پر کہا تھا کہ وہ “ داتا دربار” میں تو رہ نہیں سکتے لہذا پی سی بی نے رہائش کے لئے ان کو لاہور کے ایک پوش علاقے میں دو لاکھ ماہانہ پر ایک فلیٹ کرائے پر لے کر دیا ہے۔ اب احسان مانی کو پی سی بی کے خزانے سے اس فلیٹ کی تزئین و آرائش کے لئے 22 لاکھ روپے دینے کی باقاعدہ منظوری پی سی بی گورننگ بورڈ کے 52 ویں اجلاس میں دی گئی ہے۔

Friday, 8 February 2019

عمرہ پاک می مختصر دعائیں(4)

ہمیں ثابت قدم رکھ اور ہمیں کافروں پر غلبہ عطا فرماo‘‘

رَبَّنَآ اٰمَنَّا بِمَآ اَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاکْتُبْنَا مَعَ الشّٰهدِينَo
(آل عمران، 3 : 53)

’’اے ہمارے رب! ہم اس کتاب پر ایمان لائے جو تو نے نازل فرمائی اور ہم نے اس رسول کی اتباع کی سو ہمیں (حق کی) گواہی دینے والوں کے ساتھ لکھ لےo‘‘

رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاِسْرَافَنَا فِیْٓ اَمْرِنَا وَثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَی الْقَوْمِ الْکٰفِرِينَo
(آل عمران، 3 : 147)

’’اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش دے اور ہمارے کام میں ہم سے ہونے والی زیادتیوں سے درگزر فرما اور ہمیں (اپنی راہ میں) ثابت قدم رکھ اور ہمیں کافروں پر غلبہ عطا فرماo‘‘

رَبَّنَآ اَفْرِغْ عَلَينَا صَبْرًا وَّتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَo
(الأعراف، 7 : 126)

’’اے ہمارے رب! تو ہم پر صبر کے سرچشمے کھول دے اور ہم کو (ثابت قدمی سے) مسلمان رہتے ہوئے (دنیا سے) اٹھا لےo‘‘

رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّاَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْکَ سُلْطٰنًا نَّصِيرًاo
(الإسراء، 17 : 80)

’’اے میرے رب! مجھے سچائی (خوشنودی) کے ساتھ داخل فرما (جہاں بھی داخل فرمانا ہو) اور مجھے سچائی (و خوشنودی) کے ساتھ باہر لے آ (جہاں سے بھی لانا ہو) اور مجھے اپنی جانب سے مدد گار غلبہ و قوت عطا فرما دےo‘‘

رَبَّنَآ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَةً وَّ هَيئْ لَنَا مِنْ اَمْرِنَا رَشَدًاo
(الکھف، 18 : 10)

’’اے ہمارے رب! ہمیں اپنی بارگاہ سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں راہ یابی (کے اسباب) مہیا فرماo‘‘

Featured post

کوہ سلیمان؟ بارتھی سربل سمیت قرب و جوار میں گرج چمک کے ساتھ بارش

http://twitter.com/TRAIBAL_NEWS/status/1108758368695603201