Wednesday, 12 January 2022

تونسہ شریف میں جابز کیلئے لیئے پیسوں کا اسکینڈل

 محترمہ کلثوم حنا ہیڈ مسٹریس۔۔مکول کلاں جابز سیکنڈل کا مرکزی کردار۔۔۔جنکی ویڈیو کسی آفس میں بنائی گئی۔۔جو کچھ محترمہ فرما رہی ہیں اسکی روشنی میں چند سوال

میری فیملی کو دھمکیاں دی گئیں، بچوں کو اغوا کی دھمکی دی گئی۔۔کیا محترمہ نے ان دھمکیوں یا بچوں کے اغوا کی کوئی ایف آئی آر درج کرائی تھی؟

13 کروڑ 34 لاکھ محترمہ سے لیے گئے۔کیا یہ رقم یکمشت لی گئی۔۔یقینا ایسا نہیں ہوگا کیا ایک بار دھوکا کھانے کے بعد وہ سنبھل کیوں نہ سکیں؟

جن افراد کا محترمہ نام لے رہی ہیں سارا تونسہ جانتا ہے کہ وہ کسی گینگسٹر سے تعلق دار نہیں جو جان سے مارے دے جب وہ انہیں زچ کرکے رقم وصول کررہے تھے تو محترمہ نے کسی انتظامی افسر کو اس ،،بدمعاشی،، کی اطلاع کیوں نہ دی؟محترمہ کہتی ہیں کہ ہم متاثرین کو کیا جواب دیں جب نہ ریکوری ہوئی نہ جاب دی گئی۔۔جناب عالی آپ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں کیا آپ نہیں جانتی تھیں کہ ملازمتوں کے لیے باقاعدہ اشتہار دئیے جاتے ہیں،پھر ٹیسٹ انٹرویو ہوتے ہیں تب جا کر کہیں سفارش بھی چلا کر ،یا رقم کے دے دلا کر چند کو تو نوکری ملتی ہے مگر سینکڑوں کو نہیں، یوں رقم لے کر سیدھے آرڈر کیا اماں جی کا گھر ہے؟ ممکن ہے کہ لیے گئے ناموں نے اپنے تئیں کچھ رقم کی ہو مگر کیا کسی پراسس کے بغیر آجکے جدید دور میں ملازمتیں بانٹ لینا ممکن یے؟ سوال یہ بھی کہ سوشل میڈیا پر محترمہ سے جو جائیدادیں منسوب کی جارہی ہیں وہ بتائیں گی کہ کہاں سے آئی ہیں؟ کیا یہ انکی ہیں؟سوال یہ بھی کہ کہیں خود کو بچانے کے لیے سارا وزن دوسروں پر ڈالنے کی کوشش تو نہیں کی جارہی؟ سوال یہ بھی کہ محکمہ پولیس نے تاحال ٹھوس کاروائی کیوں نہ کی؟ سوال یہ بھی کہ اس سیکنڈل میں جب وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام استعمال کیا جارہا ہے تو حکومت کی جانب سے سخت کارروائی کیوں نہیں کی جارہی؟ سوال یہ بھی کہ وہ لوگ جو ناجائز طریقے سے ملازمت حاصل کر کے دوسروں کی حق تلفی کرنا چاہتے تھے انکے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی؟ سوال یہ بھی کہ جنکے نام محترمہ لیے جارہی ہیں ان سے بھی کوئی باز پرس ہونے والی ہے یا نہیں؟ سوال یہ بھی کیا سینکڑوں متاثرین کی رقم ان کو مل بھی پائے گی یا نہیں؟ سوال یہ بھی کہ کیا حقائق سامنے لائے بھی جائیں گے یا نہیں سوال تو بنتے ہیں

No comments:

Featured post

کوہ سلیمان؟ بارتھی سربل سمیت قرب و جوار میں گرج چمک کے ساتھ بارش

http://twitter.com/TRAIBAL_NEWS/status/1108758368695603201