Friday, 3 January 2020

اہران پر جنگ کا سائیہ منڈ لانے لگا ہے اللہ عالم آنے والے وقت ہی بتائیگا

پاکستان کے ہمسائیہ ملک ایران پر جنگ کے سائے منڈلانے لگے، امریکہ کی جانب سے واضح دھمکی کے بعد ایران کا سخت ردعمل ہم جنگیں نہیں چاہتے لیکن ہم پوری شدت سے ایرانی مفادات، وقار اور شان و شوکت کا دفاع کریں گے، اگرکسی نے ہمیں دھمکی دی تو ہم بنا کسی ہچکچاہٹ کے مقابلہ کریں گے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای

ٹرائیبل نیوز
 پاکستان کے ہمسائیہ ملک ایران پر جنگ کے سائے منڈلانے لگے۔امریکا کی جانب سے واضح دھمکی کے بعد ایران کا ردعمل بھی آگیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ’ اگر اسلامی جمہوریہ نے چیلنج کرنے اور لڑنے کا فیصلہ کر لیا تو یہ غیر مبہم فیصلہ ہوگا۔
ہم جنگیں نہیں چاہتے لیکن ہم پوری شدت سے ایرانی مفادات، وقار اور شان و شوکت کا دفاع کریں گے۔اگرکسی نے ہمیں دھمکی دی ہم بنا کسی ہچکچاہٹ کے مقابلہ کریں گے اور ان پر حملہ کریں گے۔‘آیت اللہ علی خامنہ ای کا بیان امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ

کے اس ٹویٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ٹرمپ نے کہاکہ ’بغداد میں امریکی سفارتخانہ محفوظ تھا، اور ہے۔

ہمارے کئی بہترین جنگجو بھاری اور جدیداسلحے کے ساتھ بروقت وہاں پہنچے،ہم عراقی صدر اور وزیراعظم کے بروقت اقدامات پر ان کے شکرگزار ہیں۔امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہاکہ’’ہمارے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی تمام تر ذمہ داری ایران پر عائد ہوگی۔اس سب کا انہیں بھاری خمیازہ بھگتنا ہوگا۔یہ کوئی تنبیہ نہیں بلکہ یہ ایک خطرہ ہے۔نیا سال مبارک ہو۔‘‘واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں اٹھنے والی کشیدگی کی یہ تازہ لہر اس وقت شروع ہوئی جب امریکی طیاروں نے بمباری کرکے عراق میں ایک ملیشیا کے ٹھکانوں پر حملے کرکے درجن بھر جنگجووں کو جاں بحق کردیا جس پر بغداد میں مظاہرے پھوٹ پڑے،ہزاروں افراد نے امریکی سفارتخانے پر حملہ کرکے گیٹ توڑ دیا اور جلاو گھیراو کرلیا

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور برف باری کے ساتھ ساتھ ابر آلود اور بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے،کہیں کہیں پر بارش اور برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں پر بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں رات کے وقت شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقے جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں رہے اور ملک کے زیادہ تر علاقوں میں  موسم

خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا ہے تاہم جیوانی، پسنی، اورماڑہ، تربت، دیر، میر کھانی، کالام، چترال اور دروش کے اضلاع میں بعض مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔
(جاری ہے)
سب سے زیادہ بارش جیوانی میں 15 ملی میٹر، پسنی 3، اورماڑہ 2، تربت ایک، دیر، میرکھانی 6، کا لام ، دروش اور چترال میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام میں ایک انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعرات کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ، گوپس منفی 8، بگروٹ، استور، پاراچنار منفی5، مالم جبہ اور کالام میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Friday, 27 December 2019

یی دھرتی وطن اپنا ہمیں دیا غیر کہتے ہیں #کیونکر ہمیں وہ اپناتے خودی پر ظلم سہتے ہیں

 یہ دھرتی وطن اپنا ہمیں دیارغیر کہتے ہیں؟ کیونکر ہمیں وہ اپناتے خودی پر ظلم سہتےہیں؟؟


 کسی سے تھا کیا شکواہ یہ گلستاں کے مکینوں کو؟ ہمیں رکھا اندھیروں میں اپنے ہی دلنشینوں کو؟ جب پوچھیں جواب ملتا تمہیں کیا پتہ نگینوں کو؟ تمھارے ہی جنگ لڑتے ہیں ویسے اپنے بارگینوں کو؟ اربوں کے بنے محل ھزاروں ایکڑ زمینوں کے؟ ہم ھزاروں چھت سے محروم لاکھوں بن
بچھونوں کے؟؟



یہ دھرتی وطن اپنا ہمیں دیار غیر کہتے ہیں #کیونکر وہ ہمیں اپناتے خودی پر ظلم سہتے ہیں # ہیں75سال سے خاموش یہ زباں اب سے ھلاناہے؟ یہ کالے دھن کو وائٹ ہمیں کو کیوں دکھانا ہے؟ سینہ تان کر آو اب لشکر بنانا ہے؟ یہ خالی پیٹ کے نوکر غلامی سے چھوٹ جانا ہے؟ یہی چپ سادھ لینے سے اب پردہ اٹھانا ہے؟ بربادی بہت ہوئ یہ نسلوں سے روانہ ہے؟آو مل کر لڑیں یہ جنگ ہمیں آگے بڑھانا ہے؟ جو ہوا سو ہوا اب مستقبل بچانا ہے#

 یہ دھرتی وطن اپنا ہمیں دیار غیر کہتے ہیں #کیونکر وہ ہمیں اپناتے خودی پر ظلم سہتے ہیں #


 یہ تخت سلیماں ہے راجن سے وہوا پار؟
یا کھوسہ قیصرانی ہیں یا یہ رہنما بزدار؟ دریشک ہوں مزاری یا چوٹی کے شہنشاہ لیغار؟ تو گلہ کیوں کس سے نہیں دیتا ہمیں سرکار؟
 پاکستان بنا جب سے بیتے ہیں75سال؟؟
پسماندہ ہمیں رکھا اپنوں نے کیئے ہیں وار؟ نہ پٹھان نہ پنجابی نہ کوئ ہے زمیدار؟ اپنوں نے ہمیں لوٹا گھسیٹا ہے سرے بازار؟ جس پر ہم مرتے ہیں  پلاتے ہیں یہ چوہے مار؟یہاں رسم شہنشاہی ہے ھزاروں سال کے سردار؟ اسلام آباد سے لاہور یہ تختوں پر رہے ہر بار؟ #

یہ دھرتی وطن اپنا ہمیں دیار غیر کہتے ہیں #کیونکر ہمیں وہ اپناتے خودی پر ظلم سہتے ہیں

Wednesday, 4 December 2019

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں فنانس کمیشن کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے گریڈ ایک سے چار تک سر کاری ملازمتوں سے بھی پابندی ہٹا لی ۔

وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے پنجاب کابینہ کے 18ویں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے سر کاری ملازمتوں سے پابندی اٹھاتے ہوئے گریڈ ایک سے چار تک خالی آسامیاں پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
پنجاب کابینہ کا اجلاس ایوان وزیراعلی ٰمیں سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت ہوا، اجلاس میں چوبیس نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے کر کابینہ نے منظوری دی،پنجاب کابینہ نے صوبے میں فنانس کمیشن کی تشکیل کی اجازت دیدی جبکہ سستی روٹی اتھارٹی ختم کرنے کی منظوری دی۔ پنجاب میں بارڈر ملٹری رولز میں بھی ترامیم کا فیصلہ کیا گیا جبکہ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی راولپنڈی کے قیام کی بھی اجازت دی گئی۔
نان اے سی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں نظر ثانی کابینہ نے مسترد کردی، اجلاس میں پنجاب ویلیج اینڈ نیبرہڈ کونسل کی حد بندیوں کی منظوری دی گئی،اس کے علاوہ سپیڈو بس سروس لودھراں کے لیے اکسٹھ ملین کی منظوری دیدی گئی

Thursday, 11 July 2019

بارتھی کے دیہی مرکز صحت میں غریب عوام کیلئے دوائیاں سو%نایاب

ٹرائیبل ایریا بارتھی کے لاکھوں عوام کیلئے بنائے گئے دیہی مرکز صحت میں آئے غریب عوام کیلئے دوائیاں نایاب کیا کوئی بتا سکتا ہے اس مرکز صحت کیلئے کروڑوں روپے کی ادویات کہاں اور کس کھڈے نما کرپشن کی نطر ہورہے ہیں

Tuesday, 9 July 2019

مھکمہ موسمیات نے زمین اور سورج کے درمیان فاصلہ کم ہونے کی پیشگوئ کردی


) قیامت خیز گرمی سے نڈھال لاہوریوں کیلئے نوید، محکمہ موسمیات نے شام کے اوقات میں آندھی چلنے اور کل بارش کی نوید سنا دی۔
مزید خبریں: سانحہ ساہیوال کیس کا چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

شہر میں سورج کا پارہ آج بھی ہائی ہے،  محکمہ موسمیات نے آج گرم ترین دن قرار دے دیا، آج زمین اور سورج کی گردش کے باعث دونوں میں فاصلہ کم ہوا، جس کی وجہ سے آج تپش بہت زیادہ ہے، طبی ماہرین نے لاہوریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 43 اور کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب47 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا 37کلو میٹر فی گھٹنہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام کو آندھی چلنے کا امکان ہے جبکہ بادل کل برسیں گے

Saturday, 22 June 2019

پاکستان کو لگا17سال بڑا جھٹکا پیر کو ہوسکتا ہے بڑا اعلان


پاکستان میں عام لوگوں کو ایک تو مہنگائی پریشان کر رہی ہے وہیں دوسری جانب روپئے میں آئی گراوٹ سے شیئر بازار میں لگے پیسے پر بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ پاکستان کے شیئر بازار میں 17 سال کی سب سے بڑی گراوٹ درج ہوئی ہے۔ وہیں صرف دو دن میں پاکستان کا روپیہ ایک امریکی ڈالر کے مقابلے 3 روپئے تک کمزور ہوگیا ہے۔ پاکستان کی اس حالت کو دیکھ کر کئی معیشت سال 2008 کی مندی کی کا موازنہ اس موجودہ وقت سے کرنے لگے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اگلے کچھ مہینوں میں مہنگائی 10 فیصدی کے پار پہنچ سکتی ہے۔ حالانکہ پیر کو پاکستان کا سینٹرل بینک اقتصادی حالات کو لیکر بڑے قدم اٹھانے کی تیاری میں ہے۔ مانا جارہا ہے کہ سود شرح کا فیصلہ ہوگا۔ ساتھ ہی روپئے کو سنبھالنے کیلئے کئی اہم اور بڑے فیصلے ہو سکتے ہیں۔
بلوم برگ نے پاکستانی روپے کو ایشیا کی بدترین کرنسی قرار دے دیا۔ پاکستانی کرنسی افغانستان، بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی کمزور ہو چکی ہے ۔ ہندوستان ،بھوٹان ، تھائی لینڈاور ساؤتھ افریقہ کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہے۔ معروف ایجنسی بلوم برگ نے روپے کی قدر کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے جس میں روپے کو گزشتہ 8 ماہ کے دوران کارکردگی کے لحاظ سے ایشیاء کی بدترین کرنسی قرار دیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی فائل فوٹو

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ڈالر 149 روپے پر پہنچ گیا ہے ،دیگر ممالک کی کرنسی پاکستان کے مقابلے میں کچھ بہتر ہے۔ ایک ڈالر میں افغانستان کے79افغانی ملتے ہیں جبکہ ہندوستان میں ایک ڈالر کے 70روپے جبکہ بنگلہ دیش میں ایک ڈالر84ٹکے کے برابر ہے،اسی طرح نیپال میں ایک ڈالر112 کا روپے ہے، بھوٹان میں ڈالر 69 گلٹرم میں فروخت ہوتا ہے۔ تھائی لینڈ میں ایک ڈالر کی قیمت 32 بھات کے برابر ہے، ساؤتھ افریقہ میں ایک ڈالر کے14.45رینڈ ملتے ہیں۔

ایک سال میں پاکستان کی کرنسی کے حساب سے بدترین مارکیٹوں میں شمارہوتا ہے۔ مئی 2018 سے اب تک روپے کی قدر میں 29 فیصد کمی ہوئی، پہلی اور دوسری نمبر پر سوڈان اور ارجنٹائنا کی کرنسی ہے۔ دونوں ممالک کی کرنسی میں ایک سال کے دوارن 149 فیصد اور 81 فیصد کمی ہوچکی ہے۔پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ڈالر 124 روپے 50 پیسے کا تھا، اس وقت ڈالر انٹر بینک میں 149 روپے میں ہوچکا ہے۔
(نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ )

Featured post

کوہ سلیمان؟ بارتھی سربل سمیت قرب و جوار میں گرج چمک کے ساتھ بارش

http://twitter.com/TRAIBAL_NEWS/status/1108758368695603201