Monday, 3 September 2018

چوتھے ٹیسٹ میں سیریز کا تاج انگلینڈ کے سر


چوتھے ٹیسٹ میں بھارت کو 60رنز سے شکست، سیریز انگلینڈ کے نام

فائل فوٹو
ساؤتھ ہیمپٹن:ساؤتھ ہیمپٹں میں انگلینڈ اوربھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ آل راؤنڈر معین علی کے نام رہا،مہمان ٹیم کو چوتھے ٹیسٹ میں 60رنز سے شکست ہوگئی،5میچوں کی سیریز ایک میچ قبل ہی انگلینڈ کے نام ہوگئی۔
ایجزروز بال میں انگلینڈ،بھارتی ٹیم پر بھاری پڑگیا،معین علی کی اسپن بولنگ کا جادو خوب چلا۔
کھیل کے چوتھے روز بھارتی ٹیم کو جیت کیلئے 245رنز بنانا تھے،22پر3وکٹیں گرگئیں۔
ویرات کوہلی اوررہانے نے نصف سنچریاں بناکر مزاحمت کی،معین علی دونوں کو چلتا کیا تو انگلینڈ کی فتح یقینی ہوگئی۔
بھارتی ٹیم 184رنزپرآؤٹ ہوئی،اننگز میں 4اور میچ میں 9 وکٹیں، معین علی ہیروقرارپائے،سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 7ستمبر سے لندن میں شروع ہوگا۔
Share image

No comments:

Featured post

کوہ سلیمان؟ بارتھی سربل سمیت قرب و جوار میں گرج چمک کے ساتھ بارش

http://twitter.com/TRAIBAL_NEWS/status/1108758368695603201