اگر خود سے جنگ لڑنی ہے تو سیاستدانوں کیلئے لڑیں اگر مستقبل کی کامیابی چاہتے ہو تو ان ظالم سیاستدانوں سے طبل جنگ کا آج سے آغاز کریں ؟؟؟
You Want That Calim In Video To Click On Link 👇👇
Http://Youtube.Com/@Bolkohesuleman
الیکشن کے للکار سیاستدانوں کا پکار عوام ان سے رہیں ہوشیار تباہ کن سیلاب میں بستیوں کے بستیاں اجڑگئے لیکن حکمرانوں کے جھولی میں بیٹھے نہ کوئ سردار نے عوام کی سنی نہ کسی خواجگان کے کانوں میں جوں رینگا مگر تونسہ شریف اور کوہ سلیمان کے غریب عوام کی خدمت میں پیش پیش جو خدمت خلق عام آدمی تحریک پاکستان نے کی وہ نہ کوئ ایم این اے کرسکا نہ کوئ ایم پی اے نہ کوئ وزیر کے سر میں کھجلی ہوئ نہ کوئ مشیر کو احساس ہوا جونہی الیکشن کا اعلان ہوا عوام کے غم خوار بننے کی کوشش میں پانچ سال کا پورا فوت ہونے والوں کے ورثاء اور عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے ایک لمبی لسٹ لیکر فاتحہ خوانی میں منہ لٹکانے پھرنے والے پیر میر پیش پیش ہیں تونسہ اور کوہ سلیمان والو ہر کسی کا چوائس تو اپنا ہے لیکن علاقے کو مد نظر رکھ کر اگے بڑھیں اپنے مستقبل اور نسلوں کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں 2022 کے درد اور تکلیف کو سامنے رکھ کر اپنا ووٹ دیں جنہیں تمہارا گھر نظر آیا جو بڑے بڑے محلات میں رہ کر بڑے بڑے گاڑیوں میں بیٹھ کر آپکا سودا کرتے ہیں خدا را ان سے دور رہیں اگر ہمارا ووٹ قیمتی ہے تو ہمارے جان و مال کی ان ظالموں کے سامنے قدر کیوں نہیں نہ ہم غریبوں کے بچوں کو کھلے آسمان کے نیچے اٹھارہ سالہ ایم این اے کو نظر آئے نہ وزیر اور نہ انکے چھچوروں کو ہم دکھائ دیئے لیکن اگر آپکے بچے آپکی تکلیف جس کو محسوس ہوا وہ Farhan Ullah Malik
اور Rashda Bhutta تھیں باقی سب نے ملکر ہمارے نام پر میرے نام پر آپکے نام پر نہ سرکاری خزانے کو بخشا نہ فلاحی اداروں کا دیا گیا سامان چھوڑا خود بھی عیش سے کھائے اپنے ٹھیکیداروں منشیوں اور چیلوں کو بھی خوب نوازتے رہے میں روتا رہا سننے کیلئے انکے کان بند تھے میں روتا رہا دیکھنے کیلئے وہ اندھے تھے میں روتا رہا بولنے کیلئے انکے زبانوں پر تالے تھے میرے بچے بغیر چھت کے لیٹے رہے انہیں نظر نہیں آیا میرے نام پر سیاست کرتے رہے میرے لیئے لائے گئے ہر وہ چیز ان لوگوں نے دبوچا جو لاہور کے لنڈے سے لیکر اللہ والوں نے خرید کر میرے لیئے دیئے ہر وہ چیز کو چھپایا جو اسلام آباد کے گلیوں میں گھوم کر میرے لیئے جمع کیئے ان لوگوں نے ان خیموں کے قیمت لگائے جو میرے لیئے چائینا ترکی سعودی عرب کے عوام اور حکمرانوں نے انسانی ہمدردی کیلئے میرے بچوں اور آپکے بچوں کیلئے بھیجا ان لوگوں نے نہ اس چیز کو دبایا جو کراچی کے چوراہوں پر خیمہ لگا کر میرے لیئے اور آپکے بچوں کیلئے چندہ جمع کی ان بے رحم لوگوں نے اتنا بھی ترس نہیں آیا کچھ تو غریبوں کو بھی دیں اتنا نہیں جو مخیئر حضرات سمیت انہیں جو فلاحی اداروں کی طرف میرے بچوں کے لیئے دیئے گئے آپکے بچوں کے سر چھپانے کیلئے دیئے گئے وہ سامان وڈیروں کے سکولوں ٹھیکیداروں کے مہمان خانوں میں رکھ کر اپنا سیاست چمکاتے رہے انکے بیٹھک کو سجاتے رہے لیکن ووٹ کے لیئے انہیں عوام کی ہمدردی چاہیئے اب سردار صاحبان بھی یہ نعرہ لیکر عوام میں آنے والے ہیں ہم آپکے سردار ہیں مجھے آپکا ووٹ چاہیئے یہ قومیت کا سوال ہے چھوٹے چھوٹے ٹھیکدار وڈیرے بن کر میرے اور آپکے در پر حاضر ہونگے میں آپکا سفید ریش ہوں یا آپکا ہمسایہ ووٹ مجھے چاہیئے پیر سائیں بھی اپنا چھڑی لیکر پہنچیں ووٹ لیکر جنت کا بشارت دیکر چلتے بنیں گے کیونکہ یہ تینوں چیزیں عوام کو پاگل بنانے کیلئے مضبوط ہتھیار تصور کیئے جاتے ہیں سردار کو ووٹ نہیں دی تو قومیت خطرے میں پیر کو ووٹ نہیں دی تو ایمان خطرے میں وڈیرے کو ووٹ نہیں دی تو فرقے سے لاتعلقی کا اظہار تصور ہوگا ہمسائے کو ووٹ نہیں دی شائید کل آپکیلئے ایک پہاڑ جیسا خطرہ کھڑا کریگا کوئ آپکا کچھ نہیں بگاڑ سکتا شیطان بھی آپکے ایمان کا کھلم کھلا دشمن ہے جہاں موقع ملا آپکا دھوکہ دیکر ہی رہیگا مگر یہ بھی ایسے ہیں جب انکے پنجے آپکے گردن میں جسوقت پڑے کسی صورت یہ آپکو معاف نہیں کرینگے ڈر اور نکال کر چھوٹے چھوٹے کیڑوں کو سرے سے بچیں تاکہ بڑے ہوکر ایک مگرمچھ کی صورت اختیار نہ کرسکیں جہاں سے غلطی ہوئ اسکا سدباب کرنا آپ پر فرض ہے تاکہ بعد میں یہ پچھتاوا نہ رہے کہ میں نے دوسری بار بھی غلطی کی

No comments:
Post a Comment