Saturday, 2 February 2019

ڈیرہ مراد جمالی میں تقریب


نصیرآباد میں 92نیوز کی بیباک اور پر اعتماد صحافت کے چار سال مکمل ہونے پر 92نیوز کی چوتھی سالگرہ نہایت دھوم دھام سے منائی گئی
نصیرآبادمیں منعقد ہونے والی 92نیوز کی چوتھی سالگرہ کی اس شاندار تقریب کا آغازتلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تقریب میں کیک ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی نے کاٹا اس تقریب میں سرکاری افسران میں ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد سلیم کہوسہ،ڈویثرنل ڈائریکٹر ہیلتھ حماداللہ زہری،اسپیشل برانچ کے انچارج لال محمد ،ضلع کونسل ایڈمنٹریشن احمد نواز جتک ،سیاسی سماجی قبائیلی شخصتیوں میں پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنما سردار زادہ میر بیبرک رند،میر شوکت خان بنگلزئی ،جماعت اسلامی کے سابق امیر پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو،خاوند بخش مینگل،عوامی تحریک کے چئیرمین نواب دین ڈومکی،ایم کیو ایم امداد علی مری،جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالحکیم انقلابی، اقلیت کے رہنما ڈاسو مل ،پی ٹی آئی اقلیت کے رہنما سنجے کمار پنجوانی،رند قومی اتحاد کے ضلعی صدر منظور احمد مستوئی، بابو اصغر رند ،بی این پی کے صوبائی رہنما میر مرزا خان مینگل ،نیشل پارٹی کے ضلعی رہنما تاج بلوچ ضلعی صدر پی پی پی کے مرتضی منگی، پی ٹی آئی کے غازی خان پیچوہا ،بی این ایم کے سید قادر شاہ، امان اللہ بنگلزئی ، ،مسلم لیگ (ن) کے خان جان بنگلزئی نصیرآباد جرنلسٹ فورم(نجف ) کے چئیرمین حبیب اللہ رند، سمیت دیگر علاقائی صحافیوں اور لوگوں کی بڑی کی تعداد نے شرکت کی 92نیوز چینل کی چوتھی سالکرہ کی اس شاندار تقریب میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی، سردار زادہ میر بیبرک رند، پی ٹی آئی کے میر شوکت خان بنگلزئی ،میر مرزا خان مینگل ، اقلیت کے رہنما ڈاسو مل سمیت سب شرکاء نے 92نیوز کو اپنا اور عوام الناس کا پسندیدہ چینل بتایا اور کہا کہ یہ نیوز چینل عوام الناس کی حقیقی مسائل کی ترجمانی کرتا ہے اس چینل نے اپنی بیباک اور پر اعتماد صحافت سے نہ صرف پاکستان کے شہریوں بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل بھی جیت لئے ہیں اس شاندار اور یادگار تقریب کے اختتام پر اس تقریب کے شرکاء کی طرف سے 92نیوز اور ملک پاکستان کے لئے خصوصی دوعائیں کی گئی۔

No comments:

Featured post

کوہ سلیمان؟ بارتھی سربل سمیت قرب و جوار میں گرج چمک کے ساتھ بارش

http://twitter.com/TRAIBAL_NEWS/status/1108758368695603201