Saturday, 3 December 2022

گزشتہ چھے مہینے سے آجتک تونسہ شریف میں مسلم لیگ ن کیلئے ہیرو زیرو کیسے بنا جانیئے آجکے اخبار ڈیلی ایکسپریس میں


بڑے بڑوں سے ہمیشہ سننے کو ملے اور سنتے آرہے ہیں ہر کامیاب اور ناکام خاندان کے پیچھے ایک فرد کا ہاتھ ہوتا ہے اگر اسمیں ٹیلینٹ ہو اجڑے ہوئے فیملی کو اباد کر سکتا ہے اگر منفی سوچ کا مالک ہو تو ہنستے بستے گھر کو اجاڑ دیتا ہے عین اسی طرح تونسہ شریف میں گزشتہ چھے مہینے سے اجتک مرکز میں حکومت ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کی حالات روز بروز تنزلی کی طرف گامزن ہے جب 2018میں پی ٹی آئ کا گورنمنٹ مرکز اور پنجاب میں بنا لوگوں کو لارے میں لاکر ووت لیئے گمنام بازو کا سہارا لیکر کھڑا تو ہوا لیکن ہر گزرتے وقت عوام کا دل ٹوٹتے ٹوٹتے آخر کار تونسہ شریف میں اہل عوام نے مسلم ن کا نعرہ بلند کرنا شروع کردی ہے جبکہ تونسہ شریف کے شہری دیہی اور کچھ پہاڑی سطع پر مسلم لیگ ن کے گن گانے والے لوگ بہت ہی پھرتی سے اگے بڑھ رہے تھے پی ٹی آئ اور پی پی پی کے ووٹروں کو توڑکر ن لیگ میں شمولیت کیلئے دن رات کوشاں رہنے والے عوام اور اسکے پیچھے ورکرز کے سپورٹ ہوتے ہوئے بہت تیزی سے اپنا منزل طے کرتے ہوئے کامیابی کی طرف گامزن تھے کیونکہ تونسہ شریف کے پی پی 286اور این اے 189 میں مسلم لیگ ن کا گزشتہ الیکشن میں یہاں کوئ کنڈیڈیٹ ہی نہیں تھا جب تونسہ شریف میں پی پی 286 کیلئے آنے والے 2023کے عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن نے اپنا ٹکٹ خواجہ نظام المحمود صاحب کو دینے کی افر کی جو کہ یہی خواجہ صاحب 2013سے 2018 تک پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر جیت کر پنجاب اسمبلی کے ممبر ہی رہ چکے تھے  جونہی خواجہ نطام المحمود صاحب کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ ہولڈر بنایا گیا آہستہ آہستہ اہل علاقہ کے عوام واپسی اختیار کرتے چلے گئے کیونکہ یہی خواجہ صاحب کو تونسہ شریف کے عوام پہلے پانچ سال کیلئے کامیاب کرا کر پنجاب اسمبلی تک پہنچا چکے تھے اسی پانچ سال میں اس مرد مجاھد نے ایک اینٹ تک اپنے حلقے کے عوام کو دینے کا گوارہ ہی نہیں کی اسی پانچ سال میں اپنا ٹینور اکثر ملتان لاہور اور گرمیوں میں مری کے ٹھنڈے موسم انجوائے کرتے ہوئے گزارے عوام کو معلوم تھا کہ خواجہ صاحب ہمارے دیکھے اور ماضی میں کامیاب کروائے گئے امیدوار کو جب ہم دوسری بار دوسری پارٹی سے ٹکٹ لیکر ہم مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ اہل عوام کو بالکل قبول ہی نہیں پارٹیاں بدلنے سے انسان کا سوچ نہیں بدل سکتا نہ پارٹی بدلنے سے علاقے میں ترقی کا انقلاب آسکتا ہے جب چار مہینے قبل تونسہ شریف اور کوہ سلیمان میں طوفانی بارشوں کے اور سیلاب کی تباہ کاریاں شروع ہوگئیں تو مرکز میں مسلم لیگ ن کی دور حکومت ہونے اور اسی ٹکٹ ہولڈر خواجہ نطام المحمود صاحب کو پورے علاقے اور اپنے حلقے کیلئے ایک بار محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ نے علاقے کا دورہ کرکے راشن خیمے بشمول تمام ضروریات زندگی کی ہر چیز خواجہ صاحب کو عوام کی زندگی بحال رکھنے کیلئے ضروریات کو بھانپ کر بہت بڑی تعداد میں خوراک وغیرہ دیکر چلی گئی بہت تھوڑے ہی وقفے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ صاحب کا وزٹ ہوا پھر سے بہت بڑا سامان جو عوام کو وقتی وقت گزارنے کیلئے راشن اور سر پر عارضی چھت کیلئے خیمے برتن جو سامان ضروریات کے تھے دے کر چلے گئے اور اسی دن تونسہ شریف کے بستی منگروٹھ میں دوران تقریر عطا تارڑ صاحب نے کہا میں جانتا ہوں یہ سامان یہاں کے عوام کیلئے کافی نہیں جونہی اسلام آباد پہنچا انشااللہ آپ عوام کیلئے مزید راشن خیمے کمبل کپڑا وغیرہ جو آپکے ضروریات کے ہیں خواجہ نظام المحمود صاحب کو بھیجونگا وہ اسی وقت آکر آپکو بانٹیں گے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے نہ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کا دیا گیا سامان کا پتہ چلا نہ عطا تارڑ صاحب کے دیئے گئے راشن اور خیموں کی کوئ معلومات منظر عام پر آئ ماسوائے چند اپنے قریبی دوستوں اور اپنے زاتی ملازمین کو لیکر صرف چند ایک جگہ جاکر سیلفیاں بنوائیں زمینی طور پر خواجہ نطام المحمود صاحب کی کارکردگی ماضی بعید کی طرح ماضی حال اور مستقبل بھی ناکام رہنے کا زمیدار خود ہی مسلم لیگ ن ہی تصور ہوگا کیونکہ فندز اور ترقیاتی منصوبے تو دور پارٹی کی طرف دیئے گئے غریب عوام کے راشن خیمے برتن کپڑے بستر بھی حقداروں تک پہنچ سکے عوام کی حالات سیلاب سے آج تک جوں کے توں ہے کیونکہ مسلم لیگ ن مقامی لوگوں کے کہنے پر اپنا ٹکٹ پی پی پی 286 کیلئے خواجہ نظام صاحب کو دیکر اپنا ہی گلہ خود گھونٹ کر اس حلقے سے عوام کے دلوں سے باہر ہو گئے ہیں 2018 میں خواجہ نطام المحمود صاحب جیپ کے ٹکٹ پر سابق سی ایم پنجاب سردار عثمان خان کے مد مقابل تھے جنہیں عوام نے سولہ ہزار ووٹ ڈالے اس بار خواجہ صاحب کو 8 ہزار ووٹ ملے تو بھی مسلم لیگ ن کی اس حلقے میں کامیابی تصور ہوگی


No comments:

Featured post

کوہ سلیمان؟ بارتھی سربل سمیت قرب و جوار میں گرج چمک کے ساتھ بارش

http://twitter.com/TRAIBAL_NEWS/status/1108758368695603201