Thursday, 1 December 2022

دنیا آگے نکل چکا ہے ہم بلوچ واحد قوم ہیں جو پیچھے کی طرف گامزن ہیں

 ڈیرہ غازی خان تونسہ شریف اور کوہ سلیمان پاکستان بشمول پنجاب کا وہ خطہ ہے جو 1947 سے لیکر آج تک یہاں کے حالات جوں کے توں ہیں سیاسی رہنما بدلے انکی اولادیں آئیں پارٹیاں بدلتے رہے ہر پانچ سال بعد ایک نیا نعرہ لیکر اہل عوام کو ورغلاتے بہلاتے پھسلاتے ووٹ لیتے رہے ملک بھر کی طرح یہاں بھی وہی پارٹیاں ہیں جو مرکڑ اور صوبے پر حکمرانی کرتے آرہے  ہیں تونسہ شریف اور ڈی جی خان کے سیاستدان بھی انہی پارٹیوں کے ساتھ دیتے رہے لیکن عوام بھی انہی سیاسی رہنماوں کے ساتھ چل کر ہمیشہ سے انہیں کامیاب کرتے رہے لیکن ان سیاستدانوں نے ہمیشہ سے اپنے مفاد کو لیکر پارٹیاں بدلتے رپے عوام کو پس پشت ڈال کر آجتک ان عوامل کو یہ لوگ اپنا ووٹر نہیں صرف انہیں غلام سمجھ کر 1947سے دھتکارتے قومیت کے نعرے لگواتے پیرو مرشد کا سائیہ دکھاکر بیوقوف بناتے رہے ڈیرہ غازی خان سے وہوا تک مختلف ادوار میں مختلف بلوچ رہنماوں نے مختلف پارٹیوں کے ساتھ بالواسطہ یا بلاواسطہ ہمیشہ سے اس خطے کے سرداروں نے کسی نہ کسی کے ساتھ وزارتوں میں جڑے رہے ڈیرہ غازی خان میں بلوچ قوم کا مضبوط اور طویل ترین سیاست رکھنے والے خاندان لیغاری خاندان ہے جو کہ قریب آباو اجداد سے پاکستان بننے سے پہلے اور بعد میں سابق صدر مرحوم سردار فاروق احمد خان لیغاری اور اسکے بیٹوں تک پاکستان بننے کے بعد اب تک ہمیشہ کسی نہ کسی پارٹی سے ملکر ہمیشہ سے حکومتوں میں حصے دار رہے ہیں 1973 سے 1993 تک پاکستان کے سابق صدر فاروق احمد خان لیغاری نے ایک طویل مدت میں ہمیشہ سے وزارتوں میں ہوتے ہوئے آخر کار  1993 میں پیپلز پارٹی نے انہیں صدر پاکستان بنا دی ہے لیکن اسے سے پہلے فاروق احمد خان لیغاری کے والد صاحب سردار جمال خان لیغاری بھی کہیں نا کہیں پنجاب میں وزارتوں میں فائز ہوتے رہے اتنے طویل دور گزارنے کے بعد ڈیرہ غازی خان کے دامن میں کوہ سلیمان کی  حالات نہیں بدلا اجتک اس بد قسمت بلوچ قوم کی حالات وہی کے وہی ہیں کھوسہ سرداروں میں سردار زوالفقار خان کھوسہ کھوسہ سرداروں کی اہل خاندان کی طویل مدت تک حکمرانی رہی جوکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ رہ کر پنجاب کے گورنر وفاقی وزیر اور اسکے بیٹے سردار دوست محمد خان کھوسہ وزہر اعلی پنجاب رہے تونسہ شریف کے خواجگان بھی اسی طرح ایک بہت بڑا سیاسی تاریخ رکھتے ہیں خواجہ کماالدین انور جو بہت بڑے عرصے تک پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ جڑا رہا اسکے بعد اسکے بیٹے خواجہ شیراز محمود جوکہ سابق صدر پرویز مشرف کے مارشالاء کے دوران ق لیگ میں 1998 میں اپنا سیاسی کیرئر کا آغاز کرکے اجتک تونسہ شریف میں ایک مضبوط سیاسی پائیہ کے طور پر جانا جاتا ہے تونسہ شریف کے سٹی نظامت سے لیکر وفاقی وزیر رہا لیکن تونسہ شریف میں صرف ایم این اے شپ پر قابض رہنے کے علاوہ 20سالہ دور میں کہیں ایک گلی تک نہ بنا سکا اور گزشتہ 2013سے 2018تک پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر پی پی 286 میں الیکشن لڑنے والے خواجہ نطام المحمود پانچ سال تک پنجاب اسمبلی کا ممبر رہ کر اس پانچ سال میں بھلے ہی پنجاب کی حکمرانی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھا لیکن اپنے ایم پی اے فنڈز کو عوام پر خرچ نہ کرنے اسے بچانے کیلئے اسی پانچ سال میں سوائے کسی اپنے بڑے بزرگ کے عرس مبارک میں آنے کے علاوہ تونسہ شریف کو خیرباد کہہ کر ملتان لاہور اور گرمیوں کو مری مین موسم انجوائے کرتے رہے لیکن اپنے علاقے اور عوام کو ملنے کا بھی گوارا نہیں کرسکتا اسی طرح 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئ کامیاب ہونے کے بعد پنجاب اور مرکز پر اپنا قبضہ جمانے میں کامیاب رہا اور تخت پنجاب کا سہرہ بھی تونسہ شریف کے سر سج گیا پنجاب میں ساڑھے تین سالہ کالے اور گورے کا مالک یہی تونسہ اور کوہ سلیمان کا بیٹا سردار عثمان خان بزدار رہا مگر تونسہ شریف ڈی جی خان اور کوہ سلیمان اس طویل عرصے میں بیک وڈ ہونے کی وجہ سے 75سال سے پسماندگی میں اتنا متاثر تھا کہ یہاں دیہی علاقوں میں چھے سے سات لاکھ ابادی پر مشتمل علاقے کے عوام کو حکومت اور پہلے سے یہاں پر حکمرانی کرنے والے لوکل رہنماوں کی طرف صرف شناختی کارڈ تو جاری کیئے گئے لیکن اس دشوار گزار پہاڑی اور پرپیچ علاقوں میں کہیں بھی ایسا روڈ سرے سے موجود ہی نہیں تھا جس پر کوئ آکر علاقے میں وزٹ ہی کر سکتا ہو اور کسی بھی مریض کیلئے ایسا کچا ٹریک ہی موجود نہیں تھا جس پر کوئ گاڑی جاکر مریض کو کسی شہر میں کہیں ہسپتال تک پہنچا سکتے 90% لوگ اپنے مریضوں اور ڈیڈ باڈیز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ نوو کرنے کیلئے کاندھے یا اونٹ کا سہارا لیکر جایا جاتا جاتا رہا اور سردار عثمان خان جوکہ تین سال تک سی ایم پنجاب ہونے کے باوجود جو کرنا تھا تو نہ کر سکا لیکن پھر بھی تونسہ شریف ڈی جی خان کے شہری اور ملحقہ آبادیوں کیلئے اکثر لنک روڈ بناکر دیہاتوں کو شہروں تک پہنچانے میں بہت کردار ادا کی پہاڑی علاقوں کو شہروں سے ملانے کیلئے کچھ نہ کچھ ضرور کر گیا کہیں کچے تو کہیں چھوٹی سی لنک روڈز بناکر وقت اور سفر کو آسان بنانے میں بہت مدد ملی ہے لیکن جو کہ ایک صوبے کے سربراہ ہونے کے باوجود جو کرنا تھا ناکام رہا روزگار تعلیم صحت سمیت زندگی کے تمام تر جو بنیادی ضروریات تھے وہ وہسے کے ویسے رہے اہل علاقہ اج بھی دہائیاں دیتا رہا لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دی یا یہاں کے رہنماوں کے دل میں منافقت نہ نکل سکا جو کہ پاکستان بننے سے لیکر اج تک حل طلب ہے لگتا ہے یہ مسائل یہی کے یہی رہینگے کیونکہ حکمران جو بھی جہاں بھی ہو حکومت بنانے والے بھی یہی لوگ ہوتے ہیں اور پانچ سال بعد ہمیں اکر بتاتے ہیں کہ حکمران پارٹی یا اس حکومت نے میری بات نہیں سنی اس لیئے میں دوسری پارٹی جوائن کرکے اگلے دفعہ بہت کچھ کرونگا مگر یہ تو صرف زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں اس لیئے 75سالوں میں انہیں لوکل سیاسی رہنماوں نے کچھ نہیں کی اور آگے بھی یہ کچھ نہیں کرسکتے اس لیئے کہ اس غفلت علاقے کے پسماندگی میں سیاست دانوں سے زیادہ ہم عوام کے سپورٹ بھی ایک کلیدی کردار ادا کررہا ہے کیونکہ ہم لوگ اپنے مستقبل کی سوچ سے پہلے ہم اپنے اناء کو ترجیع دیتے ہیں اور اناء کی وجہ سے ہم روز بروز روشنی کے بجائے اندھیرے کی طرف محو سفر ہیں کیونکہ سب سے بڑی وجہ ہماری جہالت ہے تعلیم کی روشنی نہ ہونے کی وجہ سے ہم میں کوئ پیرو مرشد کو ووٹ دینے کو ترجیع دیتے ہیں کوئ قومیت کے بل بوتے پر اپنے قبائلی سرداروں کو سپورٹ کرتے ہیں ہمیں ایسے مضبوط سوچ کے ساتھ ایسی تربیت دی گئ چلو کرتا تو کوئ بھی نہیں میرا مرشد روز محشر ہمیں جہنم سے تو بچالیگا یا یہی سوچ کر ہم سرداروں کو ووت ڈالتے ہیں یار دیتا تو کوئ کچھ نہیں چلو میرا سردار ہے اپنے قوم کو بدنام ہونے سے ہر صورت بچانا ہے مگر ہمیں اپنے مستبقل کا یہ سوچ پروان نہیں چڑھتا کہ  کہ یہ سرداروں کی ہار سے نہ یم بدنام ہوتے ہیں نہ یہ مرشد ہمیں جہنم سے بچا سکتے


Tuesday, 29 November 2022

تونسہ جاگ چکا ہے ہم چہرے بھانپ چکے ہیں

 تونسہ جاگ چکا ہے ہم چہرے بھانپ چکے ہیں ؟




تونسہ شریف؟ اللہ تعالی ہر چیز پر قادر ہے دنیا و اخرت پر سدا اسکی  ہی حکمرانی قائم رہیگی ہر پریشانی ہر مصیبت کی بڑی وجہ سب سے پہلے ہمارے اپنے ہی اعمال ہیں اس میں کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیئے دنیا اور اخرت میں کامیابی اور ناکامی کا سبب اللہ تعالی نے قرآن مجید میں صادر فرمایا جو میرے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرے اسکی کامیابی میرے رب نے اپنے ہی زمے اٹھا رکھا ہے جو شیطان کے وسوسوں پر چلے اسکے کہا مانے تو اسکا ذمیدار وہ خود ہے کیونکہ اللہ تعالی نے گھر سے لیکر علاقے اور ملکوں پر بھی سربراہی کی ذمیداریاں بھی اللہ تعالی نے انسانوں کو دی ہے پورے کائنات کو چلانے والا واحد طاقت تو ایک ہی اللہ رب کائنات ہے مگر ہمیں انسانوں کو بھی اللہ تعالی نے کسی نہ کسی مقصد کیلئے ضرور بنایا ہے عبادت سے ریاضت اگر ہم اپنے زمیداریوں سے رو گردانی کریں تو اسکا خمیازہ ہی ہمیں بھگتا پڑتا ہے جیسا کہ گزرے تین سے چار مہینے قبل کوہ سلیمان میں طوفانی بارشیں ہوئیں پورے کوہ سلیمان کو تہس نہس کر رکھا اور کوہ سلیمان کے بارشوں کا پانی تونسہ شریف پر گر کر جو بڑی شدت سے سیلاب بن کر جو تباہی مچائ شائید ہی تاریخ میں اتنا بڑا نقصان تونسہ شریف اور اسکے مضافات کا کبھی ہوا ہو تونسہ کے سو سالہ بزرگ نے کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے ہمیں اتنے بڑے تباہی کا کبھی نہیں بتایا جو گزشتہ تین مہینے پہلے ہوا کیونکہ تونسہ شریف کے دیہاتوں اور کوہ سلیمان کے چوٹیوں پر بسے وہ نہایت ہی غریب  لوگ اباد ہیں جو کچے مٹی اور کچے پتھروں سے بنائے گئے کمروں اور جھونپڑیاں بناکر اپنے زندگی بسر کرتے رہے لیکن اس سیلابی تباہی نے جھونپڑیوں پتھر کے اور مٹی کے بنائے گئے کچے کمروں کو لپیٹ کر 90% لوگوں کے چھت زمین برد کیئے حکومت پنجاب اور مرکزی حکومتوں نے دعوے تو بڑے کیئے لیکن زمینی حقائق کچھ اور ہیں جو کہ دنیا کے نظروں سے بالکل اوجھل ہیں سابق سی ایم پنجاب پی ٹی آئ رہنما ایم این اے خواجہ شیراز محمود ایم پی اے خواجہ داود سلیمانی پی ایم ایل این کے رہنما خواجہ نطام المحمود سردار میربادشاہ قیصرانی سمیت مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئ کے کسی بھی رکن کو یہ گوارا ہی نہیں گزرا کہ یہاں کے عوام سے پچھہتر سالوں سے ہم نے اور ہمارے آباو اجداد ووٹ لیتے آرہے لیکن ووٹ لینے کا مقصد یہ ہر گز نہیں کامیاب ہوکر یا سرکاری خزانے سے فنڈز اور امدادی سامان لیکر عوام کے ساتھ کہیں جاکر صرف سیلفیاں بنانا نہیں انہیں دوبارہ آباد کرنا بھی حکومت وقت کی زمیداری ہے مگر افسوس کہ ان رہنماوں نے سوائے چند ایک جگہ پر سیلفیاں بنانے تک محدود رہے جو ایک نہایت ہی دکھ اور تکلیف کی بات ہے اس مشکل گھڑی میں اپنے عوام کیلئے جو کام تونسہ اور کوہ سلیمان کیلئے


((عام آدمی تحریک پاکستان))


 کے چیئرمین اور صدر ((ملک فرحان خان بھٹہ اور محترمہ راشدہ بھٹہ صاحبہ)) نے سر انجام دی اور دے رہے ہیں تونسہ شریف اور کوہ سلیمان کے غریبوں کیلئے جو نہ مسلم لیگ ن کرپائے نہ پی ٹی آئ کیونکہ ((عام آدمی تحریک پاکستان )) کے منشور اپنے غریب عوام کی خدمت ہے ان کیلئے سب سے پہلے خیمہ اور راشن مہیا کرنا اب دوسری کھیپ میں شدید سردیوں میں انہیں گرم کپڑے برتن مچھر دانیاں بسترے اور کمبل پورا کرنے کا ٹاسک لیکر دن رات کوشاں ہیں تونسہ اور کوہ کے جو بغیر چھت کے لوگ پڑے ہیں ان کیلئے (عام آدمی تحریک پاکستان) اپنا فلاحی و عوامی امداد کا ٹاسک پورا کرنے کیلئے ہمہ وقت غریبوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر انکی جنگ لڑ رہی ہے گزشتہ دن (ملک فرحان خان بھٹہ) سے ملاقات ہوئ اس کا کہنا تھا ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں جو ہم اپنے گھر سے پورا کرسکیں ڈونرز اور فلاحی اداروں کے تعاون سے انشااللہ جلد سیلاب متاثرین کیلئے جنکے گھر منہدم ہوئے ہیں انہیں پاکستان کے عوام کی مدد سے چھت فراہم کرنے کیلئے بڑی تیزی سے کوشش کررہا ہوں شدید سردیوں سے پہلے انہیں چھت فراہم کرکے اپنے انسانی اور جزبہ ایمانی کا بنایا گیا منشور پورا کرکے غریب عوام اور اپنے علاقے کی بحالی پر پورا اتر سکوں کیونکہ ہم نہ ایم پی اے ہیں نہ ایم این اے نہ کسی حکومت کا حصہ ہیں میں پاکستان اور آوٹ کنٹری میں ڈونرز دوستوں کے سپورٹ سے انشااللہ اپنے تونسہ اور کوہ سلیمان کے غریبوں کی مدد کیلئے کسی بھی کسر باقی نہیں چھوڑونگا اور (محترمہ راشدہ بھٹہ صاحبہ) نے ایک سوال کے جواب میں کہا میں افسوس سے کہتی ہوں کہ ہمارے تونسہ شریف کے نمائندے جنہیں عوام نے ووٹ دیکر کامیاب بنایا اسمبلیوں تک بھیجا کسی کی حکومت پنجاب میں ہے تو کسی کا مرکز پر براجمانی انہیں عوام کیلئے حکومت اور ڈونرز کی طرف سے بہت بڑی امدادی کھیپ ملا لیکن تونسہ اور کوہ سلیمان کے بد قسمت عوام تک انکے امداد کی سوئ ؟ بھی نہ مل سکا یہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئ رہنماوں کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے اور انے والے وقت میں یہ عوام میں جاکر کس منہ سے ووٹ مانگتے ہیں جو اس سیلاب کی تباہی کو نظر انداز کرکے روپوش ہیں اور جو رہنما اپنے عوام کو ایک خیمہ تک نہ دے سکا وہ آنے والے وقت میں ہمارے غریب عوام کو کیا دینگے اور اب عوام بھی جاگ چکا ہے پچھہتر سالوں سے پسماندہ رکھنے والے سردار اور خواجگان اتنا ہی نہ کر سکے تو یہ لوگ ہمارے تونسہ اور کوہ سلیمان کو لاہور یا اسلام آباد بھی نہیں بنا سکتے انکے خالی دعووں کا پول سیلاب نے کھول کر رکھ دی ہے


Friday, 14 October 2022

قلم نگار حسن خان بزدار بلوچ قوم اس وقت اتنا کمزور کیوں

 بلوچ اقوام اور اسکی موجودہ صورتحال ؟ ہم بلوچ اقوام  اسوقت ایسے دو راہے پر کھڑے ہیں نہ خود میں اپنے اتحاد کو بحال رکھنے میں یکسو ہیں نہ ہمارے ارد گرد دنیا بھر کے طاقت ور حلقے یکجا ہونے دیا جاتا ہے اس لیئے سب سے پہلے ہمیں جب تک اپنے اندر یہ جزبہ بیدار نہ کر سکیں کہ ہم ایک قوم ہیں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہر کونے میں پائے جانے والے یہ اقوام ہرجگہ کسم پرسی کی حالات گزارنے پر مجبور ہیں اور ہم کچھ عرصے سے ایسے دور سے گزر رہے ہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر فرد ہر وڈیرہ ہر سردار ایک سے دوسرے پر بازی لینے کیلئے دوسروں سے ہاتھ ملاکر اپنے مظلوم عوام کے خلاف لالچ میں آکر یہی سب کچھ کیا جارہا ہے جو قوم افراد یا فرد ملک علاقے اور قوم کیلئے مخلص ہو اسکے کیلئے جہدو جہد کرنے میں مصروف عمل ہو اسے اٹھا کر پھینکا جارہا ہے یا اسے ہمیشہ کیلئے خاموش کیا جاتا ہے کیونکہ اسکے زمیدار سب سے پہلے ہم خود ہیں دوسرے وہ طاقتیں ہیں جس نے اس انگریز کے بنائے گئے لاء کو ترتیب دیکر ازل سے اج تک ہمیں لڑا کر ہم پر حکمرانی کرتے چلے آرہے ہیں جن طاقتوں نے #لاشار  اور #رند قبائل کو آپس میں لڑا کر ہم میں جو جدائ کا لکیر کھیچوایا گیا آج بھی تسلسل سے جاری و ساری ہے کیونکہ جب دونوں ایک تھے تو انگریز کی طاقت اسے دبا نہ سکا اس لیئے ان لوگوں نے بڑے چالاکی سے یہی راستہ اختیار کرنا پڑا جب تک بلوچوں کو آپس میں لڑایا نہیں جاتا تب تک انسے کسی صورت کسی بھی سیاسی اور مقامی باہم طریقے سے زیر نہیں کیا جاتا نہ کسی صورت کوئ قسم کی جنگ ان سے جیتنا ممکن نہیں اور ان لوگوں نے اسی طریقے کو مضبوطی سے ہم پر کوششوں کا آغاز کیا اخر کار اپنے انہونی مقاصد میں کامیاب ہوئے کیونکہ ہر کوئ وڈیرہ گیری اور سرداری کے لالچ میں آکر ہمیں نقصان پہنچایا وہی راہ تسلسل اج بھی ہر ملک میں بلوچوں کے خلاف منعظم اور مضبوطی سے جاری ہے ہمیں پہلے قومیت میں بانٹتے ہیں پھر پھلیوں میں اور اب ہمیں اتنا کمزور بنایا اور لالچ میں لایا گیا اب فرقوں میں یہ زہر بھرا جارہا ہے آج ہمیں اتنا کمزور کیا جاچکا ہے کہ بلوچ قومیت سے فرقے اور خاندانوں میں اپس میں نفرتیں اپنے عروج پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے لیکن دنیا کے پاور ترین رکھنے اور حکمرانی کرنے والے بلوچ قوم اسوقت ہر جگہ محکوم بن چکا ہے اسکی بنیادی وجہ یہی اپس کی منافرت سیاست اور آپسی جنگ و جدل ہے جب تک ہم بلوچ اس چیز سے نکلنے کی کوشش نہ کریں تب تک یمارا یہ صورت حال مزید بد سے بد تر ہوتا جائیگا آنے والے اگر بلوچ نوجوانوں نے کوششیں نہ کی تو آنے والے وقت میں بلوچ قوم صرف تاریخ میں قصہ پارینہ بن جائیگا کیونکہ عرب سے لیکر عجم تک یورپ سے لیکر بنگال تک ہر مکتب فکر اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے ملک اور قومیں بلوچوں کو اسی طرح پیسا جارہا ہے جیسا کہ یہ انسان ہی نہیں اس لیئے کہ وہ لوگ بلوچوں کی تاریخ کو مد نظر رکھ کر یہی کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے کہیں بلوچوں میں پھر سے اتحاد قائم نہ ہو اور اسی تاریخ کو لیکر آج دنیا بھر میں ہم بلوچوں کو طاقت رکھنے کے باوجود کہیں اور کسی بھی ملک میں نہ ہمیں پہچان مل رہا نہ ہمیں حقوق دیئے جارہے ہیں جب تک ہم اپس کے اس جنگ کو جدل کو ختم کرکے اپنے قومیت پر توجہ نہیں دیتے تب تک ایسے پستے مرتے اور مارے جائیں گے اب ہمیں ہر صورت ایک دوسرے سے بازی لینے کسی کے سر پر پرائیویٹ پگ رکھنے اور ہم میں کسی کو چن کر سربراہ بنانے کے خواب کو ہر حال میں یہ سب کچھ چھوڑنا ہوگا اور ہمیں سب سے پہلے اپنے آپکو یکجا کرنے ہونگے بہت ہوا ہمیں یہ سبز باغ دکھا کر اپس میں لڑاکر دنیا بھر کی وہی طاقتیں خود اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرتے چلے آرہے ہیں لیکن ہماری نسلوں کے نسلیں   اجڑ چکے ہیں اب یہ ہمیں نوجوانوں کو کرنا ہے اور ہماری زمیداری بھی ہے اور ہم پر فرض بھی ہمارے بڑوں نے اس سیاسی ٹھیکیداری میں بہت کچھ کھویا ہے کسی کو کہیں سے لیکر حکمران بنانے اور کسی کو قومیت کے سرپرست اعلی کو اسی کے ہاتھوں یرغمال بنانے کی یہ سازشیں ماضی بعید میں کیا جانے والا مستقبل قریب میں بلوچ قوم کو صفحہ ہستی سے متانے کی پری پلان منصوبہ ہے ہمیں آنکھیں کھول کر دیکھنے کان کھول کر سننے دماغ پر زور دیکر سوچنا چاہیئے کہ ہم اس حکمرانی کی لالچ میں اپنے اپکو کس نہج تک پہنچا چکے ہین جو کہ یہ فرضی حکمرانی کہیں ہمارے لیئے نقصان دہ ثابت تو نہیں ہورہا ایران پاکستان ترکی دمشق امان یمن شام سمیت دنیا بھر کے ہر ممالک میں بغور سے جائزہ لیکر بلوچ قوم کو اپس میں سر جوڑ کر مل بیٹھنے کا وقت ہے ہمیں کیوں اس لیئے مولی گاجر سمجھ کر جس بے دردی سے کاٹا جارہا ہے آخر ہم میں کس جگہ سے کوتاہی سر زد ہوریا ہے کیونکہ ہر چیز تو اندر ہی موجود ہے اور ہر صورت میں اس پر توجہ دینا ہوگا 

 کیا وجہ ہے ہمیں اس طرح بلا عذر پیسا جارہا ہے اگر ہم اپنے حقوق مانگیں تو ہمیں غدار وطن یا ملک کیوں ڈکلیئر کیا جاتا ہے آخر ہم کونسا اتنا جرم کررہے ہیں جسے جہاں سے جس کا دل چاہے ہمیں مارا جاتا ہے جیسا کہ ہم اللہ کی مخلوق ہی نہیں انہی لوگوں کے بنائے ہوئے مورتیاں ہیں جب دل چاہے جسوقت دل کہے اسی وقت بلا جھجھک ہمیں یکجا کرکے مارا جاتا ہے کیا ہمارا کسی سے کوئی زاتیات ہے بالکل نہیں کیا ہم کسی مذہب کے خلاف ہیں بالکل نہیں کیا اپنے حقوق مانگنے اسکے خلاف آواز اٹھانے پر ہم دہشت گرد بن جاتے ہیں افسوس ہے ہم جس ملک میں رہ رہے ہیں ہمیں ہر جگہ بری نظر سے کیوں دیکھا جاتا ہے صرف اس لیئے کہ ہماری تاریخ ہمیں جینے نہیں دے رہا اور اسوقت ہمیں آپس کے نفرتوں نے اس نہج پر پہنچایا 

دنیا ہمیں نہیں ہمارے تاریخ کو دیکھتا ہے ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہم اسوقت لالچ خود غرضی  حکمرانی یا سرپرستی کے چکروں میں خود کو اور اپنے آنے والے نسلوں کیلئے ہزہمت کا سبب تو نہیں بن رہے آج دنیا کہاں سے کہاں تک پہنچا ہم بلوچ آج بھی تالابوں کے پانی استعمال کرتے ہیں صحت کیلئے ہم جانتے نہیں کہ ہم بھی انسان ہیں بجلی کیلئے ہمارے بچے آج بھی سوچتے ہیں وہ کیا ہوتا ہے تعلیم کیلئے پہلے تو 80% بلوچ علاقوں میں سکول ہی نہیں اگر کہیں پرائمری یامڈل ہے تو اسے تالا پڑا ہے روڈز سرے سے موجود نہیں نہیں کہیں کچا ٹریک بنایا بھی گیا تو چند بارش کے قطروں کے سبب اس پر پیدل چلنا نا ممکن ہے اگر آج بھی کسی بلوچ قبائل میں کوئ سیریس مریض ہو تو میلوں مصافحت پر اسے کاندھوں پر اٹھاکر انکو کہیں روڈ کنارے لے جانا پڑتا ہے اگر کہیں چپڑاسی کیلئے ہمیں اپلائ کرنا ہو تو ہمارے بلوچ قوم میں مڈل پاس نہیں جو چپڑاسی کیلئے نوکر بھرتی ہو سکے اگر کسی شہر میں رات گزارنی ہو تو وہاں مسافر خانہ کے اونر دو گھنٹے ہم سے یہی تفتیش میں لگا رہتا ہے آپ کہاں اور کس علاقے سے ہیں اگر اپنے علاقے سے کسی اور شہر کیلئے سفر کرنا ہو یا کسی اور شہر سے اپنے گھر کیلئے آنا ہے تو راستے میں سینکڑوں چیک پوسٹوں پر 90% بلوچوں سے سارا دن یہی جھگڑا اٹھک بیٹھک تلاشی کا ٹوپی ڈرامہ رچایا جاتا ہے کہ آپ اس شہر کی طرف کیوں جارہے ہو کیا کرنا ہے واپسی کب ہوگی اگر اپنے گھر کی طرف واپسی ہو تو یہی سوالات پھر سے سامنے آتے ہیں آپ کیوں گئے تھے کیا کرنا تھا کب گئے تھے ہم بلوچ اپنے ہی دیس میں پردیسی تصور کیئے جاتے ہیں اور اپنے گھر میں بھی اجنبی کب تک یہ ظلم برداشت کرینگے اور کب تک یہ نطام ہم پر رائج ہوتا رہیگا خدا را بلوچ نوجوانو اٹھو سب سے خود کو مضبوط اور یکجا کرو دنیا خود بخود آپکے پیچھے انے پر مجبور ہوگا ہمیں ہمارے بڑوں نے بھی اتنا دھوکے میں رکھا جتنا کسی اور نے ہم پر ظلم ڈھائے ہمارے وڈیروں نوابوں سرداروں کے بچے اے سی کے لمبے لمبے گاڑیوں میں بیٹھ کر سکول جاتے ہیں نوکروں کے جھرمٹ میں سیروسیاحت کرتے ہیں لیکن ہم بلوچ عوام کے بچوں کو سکول دیکھنا بھی نصیب نہیں ہوتا صرف اپنے گلہ بانی اور چرواہے کی صورت میں سنگلاخ ڈھلانوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اب جتنا دیر کررہے ہو اتنا ہی ہم پر سیاسی وڈیرے سردار نواب ہم پر غالب کیئے جارہے ہیں 


اپنوں نے ستم کیئے اپنوں نے بھسم کیئے ؟ کسی سے کیا گلہ ہوگا جو اپنوں نے زخم دیئے


Saturday, 12 February 2022

Kohesuleman Min New Rodes


کوہ سلیمان میں بننے والے نئے روڈوں پر جمپ تو بنائے گئے ہیں لیکن عوام اور محکمے کی طرف سے انہیں پہچان نہیں دیا گیا خدارا اس پر نشانات لگائے جائیں تاکہ کہیں باہر سے آنے والے کسی مسافر کیلئے خطرہ نہ ہو
Http://Youtube.Com/Tribalnews1

Wednesday, 2 February 2022

Cm Punjab Sardar Usman Buzdar Visited In Kohesuleman Barthi


 تونسہ شریف ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارتھی میں 5 ارب78 کروڑ روپے کے 9پراجیکٹس کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھ دیا


تونسہ شریف ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زین سے بارتھی تک سڑک کی مرمت اور نالہ سنگھڑ پر پل کی تعمیرکے منصوبے کا افتتاح کیا


تونسہ شریف ۔ زین بارتھی سڑک کی تعمیر مرمت او رنالہ سنگھڑ پر پل 71کروڑ 18 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوا


تونسہ شریف ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت 7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا


تونسہ شریف ۔ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ کے تحت 7ترقیاتی منصوبوں پر 5ارب سے زائد لاگت آئے گی


تونسہ شریف ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بارتھی کی 60بیڈ تک اپ گریڈیشن کی جائے گی


تونسہ شریف ۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بارتھی کی اپ گریڈیشن پر 32کروڑ 35لاکھ روپے لاگت آئے گی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان میں سول وٹرنری ڈسپنسریوں کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا


تونسہ شریف ۔کوہ سلیمان میں 11کروڑ روپے کی لاگت سے سول وٹرنری ڈسپنسریاں قائم کی جائیں گی


تونسہ شریف ۔وزیراعلیٰ نے بارڈر ملٹری پولیس چیک پوسٹ اور تھانوں کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا


تونسہ شریف ۔ ڈیرہ غازی خان ضلع میں 7 بارڈر ملٹری پولیس چیک پوسٹ اور تھانے 12کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوں گے


تونسہ شریف ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان میں تحصیل کمپلیکس کی تعمیر کا بھی سنگ بنیاد رکھا


تونسہ شریف ۔کوہ سلیمان تحصیل کمپلیکس 12کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا


تونسہ شریف ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بارتھی میں کوہ سلیمان پبلک سکول آف ایکسیلینس پراجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا


تونسہ شریف ۔ کوہ سلیمان پبلک سکول آف ایکسیلینس بوائز اینڈ گرلز پراجیکٹ 2ارب 18کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا


تونسہ شریف ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بارتھی ملٹی پرپز ہال کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا


تونسہ شریف ۔بارتھی ملٹی پرپز ہال 3 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا


تونسہ شریف ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا


تونسہ شریف ۔کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں کی 22رابطہ سڑکیں 2ار ب 13کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوں گی


تونسہ شریف ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بارتھی میں این 55 چوکی والا تااین 70چاپر بلوچستان تک سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر بریفنگ


تونسہ شریف ۔ این 55تا این 70پنجاب کو بلوچستان سے منسلک کرنے کے لئے 122کلومیٹر طویل روڈ تعمیر کی جائے گی


تونسہ شریف ۔چوکی والا کوبراستہ زین بارتھی اور کھڑل بزدار بلوچستان سے ملانے والی سڑک کی تعمیر و توسیع پر 8ارب93کروڑ روپے لاگت آئے گی

Http://Youtube.Com/Tribalnews1

Wednesday, 12 January 2022

تونسہ شریف میں جابز کیلئے لیئے پیسوں کا اسکینڈل

 محترمہ کلثوم حنا ہیڈ مسٹریس۔۔مکول کلاں جابز سیکنڈل کا مرکزی کردار۔۔۔جنکی ویڈیو کسی آفس میں بنائی گئی۔۔جو کچھ محترمہ فرما رہی ہیں اسکی روشنی میں چند سوال

میری فیملی کو دھمکیاں دی گئیں، بچوں کو اغوا کی دھمکی دی گئی۔۔کیا محترمہ نے ان دھمکیوں یا بچوں کے اغوا کی کوئی ایف آئی آر درج کرائی تھی؟

13 کروڑ 34 لاکھ محترمہ سے لیے گئے۔کیا یہ رقم یکمشت لی گئی۔۔یقینا ایسا نہیں ہوگا کیا ایک بار دھوکا کھانے کے بعد وہ سنبھل کیوں نہ سکیں؟

جن افراد کا محترمہ نام لے رہی ہیں سارا تونسہ جانتا ہے کہ وہ کسی گینگسٹر سے تعلق دار نہیں جو جان سے مارے دے جب وہ انہیں زچ کرکے رقم وصول کررہے تھے تو محترمہ نے کسی انتظامی افسر کو اس ،،بدمعاشی،، کی اطلاع کیوں نہ دی؟محترمہ کہتی ہیں کہ ہم متاثرین کو کیا جواب دیں جب نہ ریکوری ہوئی نہ جاب دی گئی۔۔جناب عالی آپ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں کیا آپ نہیں جانتی تھیں کہ ملازمتوں کے لیے باقاعدہ اشتہار دئیے جاتے ہیں،پھر ٹیسٹ انٹرویو ہوتے ہیں تب جا کر کہیں سفارش بھی چلا کر ،یا رقم کے دے دلا کر چند کو تو نوکری ملتی ہے مگر سینکڑوں کو نہیں، یوں رقم لے کر سیدھے آرڈر کیا اماں جی کا گھر ہے؟ ممکن ہے کہ لیے گئے ناموں نے اپنے تئیں کچھ رقم کی ہو مگر کیا کسی پراسس کے بغیر آجکے جدید دور میں ملازمتیں بانٹ لینا ممکن یے؟ سوال یہ بھی کہ سوشل میڈیا پر محترمہ سے جو جائیدادیں منسوب کی جارہی ہیں وہ بتائیں گی کہ کہاں سے آئی ہیں؟ کیا یہ انکی ہیں؟سوال یہ بھی کہ کہیں خود کو بچانے کے لیے سارا وزن دوسروں پر ڈالنے کی کوشش تو نہیں کی جارہی؟ سوال یہ بھی کہ محکمہ پولیس نے تاحال ٹھوس کاروائی کیوں نہ کی؟ سوال یہ بھی کہ اس سیکنڈل میں جب وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام استعمال کیا جارہا ہے تو حکومت کی جانب سے سخت کارروائی کیوں نہیں کی جارہی؟ سوال یہ بھی کہ وہ لوگ جو ناجائز طریقے سے ملازمت حاصل کر کے دوسروں کی حق تلفی کرنا چاہتے تھے انکے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی؟ سوال یہ بھی کہ جنکے نام محترمہ لیے جارہی ہیں ان سے بھی کوئی باز پرس ہونے والی ہے یا نہیں؟ سوال یہ بھی کیا سینکڑوں متاثرین کی رقم ان کو مل بھی پائے گی یا نہیں؟ سوال یہ بھی کہ کیا حقائق سامنے لائے بھی جائیں گے یا نہیں سوال تو بنتے ہیں

Monday, 8 February 2021

Cm Punjab Sardar Usman Buzdar Visited To Sakhi Sarwer DG Khan

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارسے سخی سرور میں کوہ سلیمان کے تمن داروں، معززین اور مقامی لوگوں کی ملاقاتیں

تمن داروں، معززین اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندوں نے علاقے کی ترقی کیلئے تجاویز پیش کیں

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی سخی سرور سمیت کوہ سلیمان کے علاقوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی

لوگوں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو درخواستیں دیں

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خود درخواستیں وصول کیں اور متعلقہ حکام کو عملدرآمد کیلئے احکامات دیئے

پنجاب کے ہر شہر اور ہر قصبے کے لوگوں کی بھرپور خدمت کا عزم رکھتے ہیں۔عثمان بزدار

برسوں سے رکے ہوئے ترقی کے سفر کی وجہ سے متعدد علاقے پسماندگی کا شکاررہے، اب دن بدلیں گے۔عثمان بزدار

مقامی لوگو ں کی بھرتی کیلئے قواعد و ضوابط میں ضروری تبدیلی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔عثمان بزدار

صحت،تعلیم، پولیس اور دیگر محکمو ں میں بھرتی کیلئے مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔عثمان بزدار

پسماندہ علاقوں کے ہسپتالوں اور تعلیمی ادارو ں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔عثمان بزدار

سخی سرور میں کروڑوں روپے کے زیرتکمیل منصوبے جلد مکمل کرائیں گے۔عثمان بزدار

چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیم بننے سے نہ صرف آبپاشی بلکہ پینے کیلئے بھی صاف پانی میسر ہوگا۔عثمان بزدار

حقدار تک ترقی کا حق پہنچانے کیلئے دن رات سرگرم ہوں، رکاوٹ نہیں آنے دوں گا۔عثمان بزدار

پچاد کے ایریا میں پانی کی فراہمی کیلئے دور دراز علاقوں میں ہینڈ پمپس بھی دیں گے۔عثمان بزدار

دسمبر تک پنجاب کے ہر شہری کو مفت علاج کی سہولت دینے کے عزم پر کاربند ہیں۔عثمان بزدار

پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے حقیقی تبدیلی آئے گی۔عثمان بزدار

ڈیرہ غازی خان کے کمشنر محمد ارشاد، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) علی اعجاز، آر پی او، ڈی پی او اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

Featured post

کوہ سلیمان؟ بارتھی سربل سمیت قرب و جوار میں گرج چمک کے ساتھ بارش

http://twitter.com/TRAIBAL_NEWS/status/1108758368695603201